تلنگانہ

سنگاریڈی ضلع میں زلزلہ کے جھٹکے

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ کوہیرمنڈل کے بلال پورمیں زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ ہی لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہرنکل آئے تاہم کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ منگل کی صبح کی اولین ساعتوں میں جس وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ گہری نیند میں تھے۔ ریکٹراسکیل پراس کی شدت 3.6 درج کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ جنوری میں بھی کوہیرمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button