انٹر نیشنل

مرکزی وزیر پیوش گوئل سرکاری دورے سعودی عرب میں 

ریاض ۔ کے این واصف

غیر مقیم ہندوستانی باشندے ملک کے لئے اثاثہ اور قابل فخر شہری ہیں یہ بات مرکزی وزیر برائے صنعت و تجارت پیوش گوئل نے کہی۔ وہ ایمبیسی آڈیٹوریم میں “کمیونٹی سے ملاقات” پروگرام سے مخاطب تھے۔ جس کا اہتمام سفارت خانہ ہند ریاض نے کیا تھا۔ پیوش گوئل ان دنوں سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔

 

گوئل نے مزید کہا کہ سعودی میں برسرے کار 24 لاکھ سے زائد ہندوستانی اپنی کمائی سے دولت سے اپنے لوحقین، اپنے خاندان اور ملک کی معیشت کا سہارا ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا آپ یہاں اپنے حسن سلوک، اچھے اخلاق اور دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کرکے میزبان ملک کو متاثر کیا اور اپنے ملک کا پرچم بلند کیا۔ انھوں نے یہاں کام کرنے والے تمام ہم وطنوں کو دسہرہ تہوار کی مبارکباد دی۔

 

پیوش گوئل نے کہا کہ ہم 2047ء مین جب ہم اپنی آزادی کے ۱۰۰ سال مکمل کرین اس وقت ہم دنیا کی ایک ترقی یافتہ قوم ہون گے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ عرصہ میں ہم نے G20 کی میزبانی کی اس موقع پر دنیا بھر کے لیڈرز نے ہندوستان اور اس کی قیادت کو سراہا۔ پروگرام کی ابتداء میں ہندوستانی خواتین کے ایک گروپ کے پیش کردہ ہندوستانی رقص کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسرت کی بات ہے کہ آپ اپنی ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔ انھون نے یہ بھی کہا کہ آپ چاہیں جتنا عرصہ یہاں گزاریں اپنے کلچر اور انپی مٹی سے جڑے رہنا چاہئیے۔

 

پیوش گوئل نے بی جے پی حکومت کے دس سالہ کار نمایاں کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کیا اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی بھی ڈالی۔ ابتداء میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی وزیر شری پیوش گوئل یہاں “فیوچر انوسٹمنٹ انیشٹیو” کی سہ روزہ کانفرنس میں شرکت کے لئے تشریف لائے ہوئے ہیں۔ وہ اپنی مصروفیت سے وقت نکال کر اپنے ہم وطنوں سے ملاقات کے لئے تشریف لائے جس کے لئے ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ سفیر ہند نے یہ بھی کہا کہ ہند سعودی کے درمیان تجارت کے فروغ میں وزیر موصوف کا اہم کردار ہے۔

 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پیوش گوئل صنعت و تجارت کے علاوہ جس وزارت میں رہے اپنی بہترین کاکردگی کے نقش چھوڑے ہیں۔ ناظم تقریب معین اختر سکنڈ سیکریٹری نے خیر مقدم کیا اور پیوش گوئل کا تعارف پیش کیا اور انہی کے ہدیہ تشکر پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button