جنرل نیوز

کرئیر گائیڈنس ٹیم نارائن پیٹ کی جانب سے سرکاری ملازمتوں کے مسابقتی امتحان کی تیاری کے لئے اتوار کو اورنٹیشن پروگرام

حکومتِ ہند اورحکومتِ تلنگانہ کی جانب سے کئی سرکاری ملازمتوں کی نوٹیفیکیشن کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اور دیگر ملازمتوں کی بھرتی کے لئے نو ٹیفیکیشن آ نے والے ہیں۔ اس سنہرے مو قع کا استعفادہ اٹھانے نوجوانوں کیلئے کرئیر گائیڈنس ٹیم نارائن پیٹ کی جانب سے سرکاری ملازمتوں سے متعلق تفصیلات اور امتحان کی تیاری کیلئے ایک "Orientation Program” رکھا گیا ہے۔ جو بروز اتوار بتاریخ 11th ڈسمبر 2022 صبح 10:30 AM تا 12:30 PMبجے تک بمقامدفتر جماعتِ اسلامی ہند نارائن پیٹ، عقب گورنمنٹ جونیرکالج، نارائن پیٹ میں رہیگا۔

سرکاری ملازمتوں کے حصول کے خواہشمند مسلم امیدواروں (لڑکے اور لڑ کیاں) سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کریں اور اس پروگرام کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button