تلنگانہ

تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں ہفتہ کی رات دھماکہ ، ایک شخص زخمی

نظام آباد 11/ڈسمبر (اردو لیکس ) نظام آباد شہر کے بڑابازار علاقے میں ایک شراب کی دکان کے قریب ہفتے کی شب ایک زبردست دھماکہ پیش آیا۔ جس میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا اس دھماکہ سے علاقہ میں موجود دکانوں کے ٹین کی چھت اڑ گئی ۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکے میں زخمی شخص کے پاس جو کچرا چننے کا کام کیا کرتا تھا اس کے پاس موجود کوئی کیمیکل پھٹ گیا۔ جس کے باعث یہ حادثے ‌رونما ہوا ہوگا زخمی شخص کو 108 ایمبولنس کے ذریعے بفرض علاج سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکہ کی آواز 200 میٹر تک سنائی دی واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس مقام‌ حادثہ پہونچ گئ اس دھماکہ کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ دھماکے سے علاقے میں سنسنی پیدا ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button