انٹرٹینمنٹ

آئی پی ایل 2023 کے شیڈول کا اعلان

حیدرآباد _ 17 فروری ( اردولیکس) آئی پی ایل 2023 کے شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے ۔ یہ میگا ٹورنامنٹ 31 مارچ سے شروع ہوگا۔ پہلا میچ  گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گجرات کے  نریندر مودی اسٹیڈیم میں پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ 21 مئی کو کھیلا جائے گا۔

 

اس ٹورنامنٹ میں تمام 10  ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سن رائزرس حیدرآباد اپنا پہلا میچ راجستھان رائلز کے خلاف 2 اپریل کو کھیلے گی۔ آئی پی ایل کے تمام میچز احمد آباد، موہالی، لکھنؤ، حیدرآباد، بنگلور، چنئی، دہلی، کولکتہ، جے پور، ممبئی، گوہاٹی اور دھرم شالہ میں ہوں گے۔ کل 10 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے- گروپ اے میں ممبئی انڈینز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، راجستھان رائلز، دہلی کیپٹلز، لکھنؤ سپر جائنٹس،اور گروپ بی میں چنئی سپر کنگز، سن رائزرز حیدرآباد، رائل چیلنجرز بنگلور، پنجاب کنگز اور گجرات ٹائٹنز ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button