جنرل نیوز

شیخ زبیر تانور پولیس اسٹیشن کے ایس آئی کو یوم آذادی تقریب کے دوران بیسٹ ایمپلائی ایوارڈ ملنے پر تہنیت

*مضبوط عزائم ، سچی لگن و جستجو کامیابی کی ضامن اور تعلیم کے ذریعہ ہی معاشرہ میں تبدیلی ممکن۔۔۔*

 

*شیخ زبیر ایس آئی کو یوم آذادی تقریب کے دوران بیسٹ ایمپلائی ایوارڈ ملنے پر تہنیت پیش۔۔۔*

 

بھینسہ 25 / اگست (اظہر احمد خان) انسان اگر مضبوط عزائم اور سچی لگن و جستجو کے ساتھ کسی بھی شعبہ میں محنت کریں کامیابی اسکا مقدر بنیگی اسی طرح کی محنت اور والدین کی دعاؤں کے ذریعہ مستقر عادل آباد کے پچیس سالہ نوجوان مسٹر شیخ زبیر نے محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر آف پولیس کے عہدہ کا حاصل کیا

 

جنکو محکمہ پولیس کی جانب سے تانور پولیس اسٹیشن پر پہلی پوسٹنگ کے تحت اسٹیشن ہاؤس آفیسر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے جنکی متحرک خدمات کی انجام دہی پر پہلی ہی پوسٹنگ کے دوران ہی یوم آذادی کے پر ضلع نرمل ہیڈ کوآرٹر پر منعقدہ تقریب کے دوران ضلع نرمل کلکٹر ابھیلاشہ ابھینو آئی اے ایس اور ضلع نرمل سپریٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے بیسٹ ایوارڈ سے نوازا جو کہ نوجوان نسل کے لیے ایک مشعل راہ ہے

 

ایس آئی شیخ زبیر کو بیسٹ ایمپلائی ایوارڈ ملنے پر بھینسہ کے صحافیوں اور سماجی کارکنان جن میں ہمارا سہارا یوتھ ریاستی صدر و سرگرم مجلسی کارکن قاضی ایوب احمد ، میر وارث علی ، مرزا یاسین بیگ (ہائی ٹیک ٹی وی اسٹاف رپورٹر) ، اظہر احمد خان (سیاست رپورٹر) ، تمجید کاشف نے تانور پولیس اسٹیشن پہنچکر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

 

اور شالپوشی کرتے ہوئے مبارکبادی و نیک تمناؤں کا اظہار کیا جس پر ایس آئی شیخ زبیر نے شکریہ ادا کیا اور نوجوان نسل کے لیے نصیحت آموز پیغام دیا کہ عصر حاضر میں زیور تعلیم سے ہر فرد آراستہ ہونا چاہئے کیونکہ تعلیم کے ذریعہ ہی نوجوان نسل معاشرہ میں تبدیلی لاسکتے ہیں اور اپنے مستقبل کو تابناک بناکر کامیابی و ترقی کی منازل کو حاصل کرسکتے ہیں

 

انھوں نے نسل نو کو اپنے روشن مستقبل اور والدین کو راحت فراہم کرنے کی فکر کرنے اور سماجی برائیوں جیسے گانجہ ، منشیات اور دیگر نشہ آور اشیا کے علاوہ سٹہ بازی ، مٹکہ سے دور رہنے اور سچی لگن و جستجو سے تعلیمی میدان میں محنت کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button