جنرل نیوز

نظام آباد میں جلسے و جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقامات و راستوں کا مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر نے جائزہ لیا

نظام آباد میں جلسے و جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقامات و راستوں کا مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر نے جائزہ لیا

بہتر اقدامات کرنے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت

نظام آباد:22/ اگست (اردو لیکس)تلنگانہ حکومت کے مشیر برائے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، میناریٹیز محمد علی شبیر نے اپنے دورہ نظام آباد کے موقع پر عنقریب شہر میں منعقد ہونے والے تہواروں گنیش وسرجن و عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر منعقد ہونے والے جلسہ و جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقامات و راستوں کا متعلقہ عہدیداروں و ذمہ داران کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔ مشیر حکومت محمد علی شبیر نے جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر شہر نظام آباد میں منعقد ہونے والے جلسہ و جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقامات،علاقوں و راستوں کا ذمہ داران میلاد کمیٹی کے ہمراہ دورہ کیا اور متعلقہ عہدیداروں کی جانب سے جلسہ میلاد النبی و جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقامات و راستوں کا جائزہ لیا، بعد ازاں متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ مرکز اہلسنت و الجماعت نظام مدرسہ الجامعتہ الرضویہ انورالعلوم ہاشمی کالونی پہنچ کر مرکزی میلاد کمیٹی نظام آباد و مرکز اہلسنت و الجماعت نظام آباد کے ذمہ داران سے ملاقات کی، اس موقع پر محمد علی شبیر نے مرکزی میلاد کمیٹی نظام آباد کے ذمہ داران سے تفصیلی گفتگو کے ذریعے ہر سال کی طرح اس سال بھی شہر میں منعقد ہونے والے جلسہ و جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے خصوص میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں بلدی عہدیداروں ڈپٹی کمشنر اور دیگر میونسپل انجینئرس ایم رشید، محمد مشتاق کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جلسہ و جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے خصوص میں بنیادی و موثر اقدامات راستوں کی صفائی، سڑکوں پر پیچ ورک، پانی کا چھڑکاؤ، اسٹون ڈسٹ پاوڈر، سائیڈ لائنگ، برقی کی موثر سربراہی و نظم کو بہتر بنانے صاف صفائی کے نظم و کچرے کی نکاسی اور دیگر اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے، اس موقع پر مرکزی میلاد کمیٹی و اہلسنت و الجماعت نظام آباد کے ذمہ داران عبدالرشید رضوی سابقہ صدر میلاد کمیٹی،محمد شبیر رضا و دیگر ذمہ داران کے علاوہ نوڈا چئیرمین کیشو وینو،کانگریس پارٹی قائدین این رتناکر، سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم،ڈائریکٹر تلنگانہ ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ و سابقہ کارپوریٹر ہارون خان، سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس،سابقہ کواپشن ممبر اشفاق احمد خان، سابقہ سینئر کارپوریٹر کانگریس محمد مجاہد خان و محمد مصباح الدین، محمد عبدالقیوم،محمد ریاض و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button