این آر آئی

امریکی پولیس کی لاپرواہی سے ہلاک کرنول کی لڑکی کے گھر والوں کو 262 کروڑ روپے کا معاوضہ

امریکی پولیس کی لاپرواہی سے ہلاک آندھراپردیش کے کرنول کی لڑکی کے گھر والوں کو 262 کروڑ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے

 

بتایا گیا ہے کہ جنوری 2023 میں امریکہ کے سیاٹل میں کرنول کی 23 سالہ جاہنوی سڑک پار کر رہی تھیں کہ ایک پولیس پٹرولنگ کار نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہو گئیں۔

 

واقعہ کے بعد پولیس افسر ڈینیئل ایڈر نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ "وہ مر گئی، وہ بہت عام انسان تھی، 11 ہزار ڈالر دے دو، بس ہو جائے گا ہاہا”، جس پر شدید تنقید اور احتجاج ہوا تھا

 

اب سیاٹل میونسپل اتھارٹیز نے اعلان کیا ہے کہ پولیس کی لاپرواہی سے جاہنوی کی موت پر ان کے گھر والوں کو تقریباً 262 کروڑ روپے کا بھاری معاوضہ دیا جائے گا۔ یہ معاوضہ انصاف اور ذمہ داری کی نشانی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button