جنرل نیوز

دارالعلوم عزیزیہ دیے گاؤں ضلع عادل آباد کا 11 واں سالانہ عظیم الشان جلسہ 5 فروری کو ۔ عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل ۔

عادل آباد ۔ ضلع عادل آباد کے بیلہ منڈل میں واقع دارالعلوم عَزیزیہ دہے گاؤں کا فقید المثال 11واں سالانہ عظیم الشان جلسہ عام و "دستار بندی حفاظ کرام” زیرِ سر پرستی استاد الاساتذہ محترم جناب الحاج مولوی بشیر احمد صاحب صدر المدرسین مدرسہ روضتہ العلوم نرمل،اور زیر صدارت حضرت مولانا محمد سرور صاحب منصوری قاسمی نقشبندی مدظلہ،زیرِ نگرانی حضرت مولانا محمد شاہد علی صاحب مظاہری نائب ناظم دارالعلوم صدیقہ خانہ پور نرمل بتاریخ 5/فروری 13/رجب المرجب بروز اتوار صبح 10 بجے تا ظہر بمقام احاطہ دارالعلوم عَزیزیہ دہے گاؤں بیلہ منڈل میں منعقد کیا جارہا ہے۔ناظم جلسہ مولانا محمد اکبرالدین حسامی ناظم دارالعلوم عزیز یہ دیے گاؤں و امام و خطیب مسجد ابوبکر شانتی نگر عادل آباد نے بتایا کہ دارالعلوم عَزیزیہ دہے گاؤں بیلہ منڈل کے 11 ویں سالانہ عظیم الشان جلسہ عام میں بحیثیت مہمان خصوصی پیر طریقت رہبر شریعت مفسر قرآن عارف بالله حضرات مولانا انیس احمد صاحب آزاد بلگرامی نقشبندی دامت برکاتہم خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقاراحمدنقشبندی صاحب و ناظم مدرسه سیدالمدارس دہلی تشریف لارہے ہیں۔جبکہ شعلہ بیاں مقرر حضرت مولانا عتیق احمد صاحب حفظ اللہ قاسمی ناظم گلشن خیر النساء و خطیب مسجد الہٰی شانتی نگر ظہیر آباد شرکت فرمائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ خواتین کے لئے پردے کا معقول نظم رہیگا۔اور تمام حاضرین کے لئے بعد نماز ظہر طعام کا بھی نظم رہے گا۔طلباء اساتذہ و خادمین دارالعلوم عَزیزیہ دہے گاؤں بیلہ منڈل نے عامتہ المسلمین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوست احباب کے ساتھ اس جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے جلسہ کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button