جنرل نیوز

تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ متحدہ کھمم ضلع کا تیسرا اجلاس عام

خبروں کی اشاعت میں صحافی حضرات محتاط رویہ اختیار کریں عوامی مسائل کو حکمرانوں تک پھنچانا ہی ایک بہترین صحافی کی پہچان ہے صحافی حضرات اپنے مسائل کے حل کے لئے اجتماعی جدو جہد کرے

ان خیالات کا اظہار تلنگانہ پریس اکاڈمی کے چیرمین الم ناراینا نے کھمم کے ایس آر گارڈن میں منعقدہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ متحدہ کھمم ضلع کے تیسرے اجلاس عام سے کیا ۔ الم ناراینا نے کہا کہ سماج میں صحافیوں کو بہت بڑا کردار ہوتاہے صحافیوں کو چاہیے کہ خبروں کی اشاعت میں احتیاط کا پہلو اختیار کریں تحریک تلنگانہ میں صحافیوں کا کلیدی رول رہا ہے الم ناراینا نے کہا کہ علاحدہ تلنگانہ تحریک میں ٹی یو ڈبلیو جے کی قیادت میں دہلی کے جنتر منتر پر تلنگانہ کے ایک ہزار صحافیوں نے احتجاج کیا تھا تحریک کے تلنگانہ میں صحافیوں کا کلیدی کردار رہا صحافی کی یہ ذمداری ہے کہ وہ اپنے قلم کو بے سہارا اور مظلوم لوگوں کی آواز کو بلند کرنے میں اٹھائ اور صحافی حضرات اپنے مسائل کی یکسوئی کے لیے اجتماعی جدو جہد کریں الم ناراینا نے مزید کہا کہ بہت جلد تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر سے مشاورت کے بعد متحدہ کھمم ضلع کے صحافیوں کے لیے اراضیات یا ڈبل بیڈروم مکانات منظور کروائے جائگے

 

اس موقع پر کھمم رکن پارلیمنٹ نامہ ناگیشور راؤ رکن راجہ سبھا ودی راجو روی چندرا کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار متحدہ کھمم ضلع بی آر ایس صدر و رکن قانون ساز کونسل تاتا مدھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی حضرات نامساعد حالات میں بھی حکومت اور عوام کے درمیان ایک پل کا کام کرتے ہیں تلنگانہ ریاست وہ واحد ریاست ہے جہاں صحافی حضرات 20 ہزار سے زائد اکریڈیشن کارڈز جاری کئے گئے تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر کی قیادت میں صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے جنگی خطوط پر اقدامات کیے جارہے ہے رکن راجہ سبھا ودی راجو روی چندرا نے اعلان کیا کہ متحدہ کھمم ضلع کے تمام ارکان اسمبلی سے مشاورت کے بعد وزیر اعلی کے سی آر سے منظوری لیکر سال نو 2023 کے موقع پر متحدہ کھمم ضلع کے مستحق صحافیوں کو ڈبل بیڈروم یا اراضیات دیے جانے کا اعلان کیا صحافیوں کو اس سے قبل ریلوے میں بھی سفر کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے پاسس جاری کیے گئے تھے مگر افسوس کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے صحافیوں کے ریلوے کے پاسس کو ختم کردیا

 

کھمم رکن پارلیمنٹ و فلور لیڈر پارلیمنٹ بی آر ایس پارٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یو پی اے کے دورے حکومت میں اس وقت کے مرکزی وزیر ریلوے محترمہ ممتا بنرجی کے سامنے بات رکر صحافیوں کے لیے ریلوے پاس کے نماندگی کی تھی اس وقت ممتابنر جی صحافیوں کے لیے ریل میں سفر کرنے کے لئے پاسس کو منظور کیا گیا تھا نامہ ناگیشور راؤ نے صحافیوں کو تیقن دیا کے پارلیمنٹ میں میں ضرور اس مسلہ پر آواز اٹھا کر دوبارہ ریلوے کے پاسس کو بحال کرانے کا تیقن دیا کھمم پریس کلب کے تعمیرے نو کے لیے رکن راجہ سبھا ودی راجو روی چندرا کھمم رکن پارلیمنٹ نامہ ناگیشور راؤ متحدہ کھمم ضلع بی آر ایس صدر و رکن قانون ساز کونسل تاتا مدھو نے اپنے اپنے جانب سے 10 لاکھ روپے 10 روپے جاری کرنے کا اعلان کیا اس طرح تینوں عوامی نمائندوں کی جانب سے متحدہ کھمم ضلع پریس کلب کے تعمیرے نو کے لیے 30 لاکھ روپے جاری کئے گئے اجلاس کی صدارت متحدہ کھمم ضلع کے ٹی یو ڈبلیو جے صدر آدی ناراینا نے کی سید اسماعیل معتمد نے کارکردگی رپورٹ پیش کی اجلاس عام میں متحدہ کھمم ضلع کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button