جنرل نیوز

ڈاکٹر راجندر کمار ہندی اسسٹنٹ پروفیسر ہندی کو ڈاکٹریٹ ملنے پر تہنیت

گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے اساتذہ و طلباء کی مبارکباد

ظہیر آباد(19ڈسمبر۔پریس نوٹ) گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد سے وابستہ ڈاکٹر راجندر کمار اسسٹنٹ پروفیسر ہندی کو عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے ہندی مضمون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا ہونے پر کالج کے پرنسپل اور لیکچررز کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ ڈاکٹر راجندر کمار نے ڈاکٹر شام سندر اسسٹنٹ پروفیسر پنڈت نریندر اورینٹل کالج نارائن گوڑہ و ریسرچ گائیڈ عثمانیہ یونیورسٹی کے زیر نگرانی پرگتی شیل کاوئیا سری جن اورشلپ موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھا۔ جس پر انہیں ہندی میں ڈاکٹریٹ کا مستحق قرار دیا گیا۔ اس ضمن میں گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں ڈاکٹر راجندر کمار کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی اور ان کی شال پوشی اور گل پوشی کی گئی۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی اور کالج کے اساتذہ ڈاکٹر محمد غوث‘ ڈاکٹر نرہری مورتی‘ ڈاکٹر رویندر ریڈی‘ ڈاکٹر عائشہ بیگم‘ڈاکٹر سریندر ریڈی‘ کرن مائی‘شکنتلا‘بدر سلطانہ‘ پریتی‘دیوی‘ بالاجی‘ایس راملو‘جگن موہن‘ ناگراج‘پولس پروین‘سدپا‘ مظفر‘تنویر اور کالج کے نان ٹیچنگ اسٹاف نے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی نے کالج کے سبھی اساتذہ سے کہا کہ جن لوگوں نے پی ایچ ٖڈی نہیں کیا انہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہئے اور اپنے اپنے مضمون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر راجندر کمار نے ان کے اعزاز میں منعقد ہ اس تقریب کے اہتمام پر کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button