مبارکباد

شاہد علی حسرت کو پیشہ تدریس میں نمایاں خدمات پر COMI کی جانب سے بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

شہر کے معززین اساتذہ برادری، یونین لیڈرس ،سیاسی ، سماجی ،وہ مذہبی قائدین کی جانب سے مبارکبادی

۱۱

حیدرآباد 12/ ڈسمبر کنفیڈریشن آف مائنارٹی انسٹیٹیوشنس ریاست تلنگانہ کی جانب سے کے ایل این پرساد آڈیٹوریم ریڈ ہلز حیدرآباد میں زیر صدارت جناب ایڈوکیٹ ایم ایس فاروق صاحب, ذیر نگرانی جناب ۰عامر علی خان صاحب بیسٹ اردو ٹیچرس ایوارڈ تقریب بیادگار جناب ظہیر الدین علی خان صاحب مینجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست منعقد کی گئی ۔ جسمیں شہر حیدرآباد کےنامور معلم جناب شاہد علی حسرت صاحب کو شعبہ تدریس میں بہترین خدمات انجام دینے پر بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ شہر کے ماہرین تعلیم ، اور دیگر انجمنوں سے وابستہ معزز حضرات کی موجودگی میں بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی ۔

واضح رہے کہ شاہد علی حسرت نے انتہائی قلیل مدت میں شعبہ تدریس میں نمایاں مقام پیدا کیا ہے ،بچوں کی تعلیم و تربیت ہو یا مدارس کی ضروریات ہوں،غیر سرکاری تنظیموں سے نمائندگی ہو، اساتذہ کی تربیت ہو یا تربیتی ماڈیول کی تیاری ہو ، ٹی سیاٹ( TSAT)کے ڈیجیٹل اسباق ہوں یا ٹیٹ کےڈجیٹل اسباق ہو یا DEO Digital Libraryہو ،غرض ہر جگہ آنجناب کی خدمات نمایاں ہیں شاہد علی حسرت ننھی گلہری فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مسابقتی امتحانات کی آن لائن مفت کوچنگ بھی فراہم کرتے ہیں ،جس‌سے استفادہ حاصل کر کے ہزاروں طلبہ مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے شروع کیےگئے بنیادی خواندگی اور اعداد شناسی FLN Tholimettu پروگرام میں ایک اہم رول ادا کیا ہے اور اردو زبان کے ماڈیول اور ورک بکس(مشقی پرچے)کی تیاری میں ان کی خدمات نمایاں ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس سید خواجہ مکرم علی صاحب ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چارمینار نہرو بابو صاحب،محمد مقبول صاحب ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس گولکنڈہ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر خیرت آباد سید نظام الدین ،لکشمن سنگھ صاحب ،نے مبارکباد پیش کی ۔پر شہر حیدرآباد کے اساتذہ اکرام و یونین لیڈرس محمد افتخار الدین ،محمد اسحق ، محمد عبدالرشید ،محمد عبدالباری، کمال احمد ،ایوب احمد ناصر ،سید عمران اور دیگر منڈلوں کے اساتذہ اکرم نے بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ تمام ایوارڈ یافتگان کواس موقع پر مہمان خصوصی کے ہاتھوں گل پوشی و شال پوشی کی گئی اور توصیف نامہ ، مومنٹو سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button