تلنگانہ

بی آر ایس حکومت کی بدعنوانیوں کی تحقیقات کرتے ہوئے خاطیوں کو جیل بھیج دینے جے پی نڈڈا کا اعلان _ نظام آباد میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب

نظام آباد:24/نومبر(محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویوز میڈیا/اردو لیکس ) قومی بھارتیہ جنتا پارٹی صدر جے پی نڈا نے کہاکہ  بی آر ایس  حکومت  کی  بد عنوانیوں اور دھاندلیوں کی نہ صرف تحقیقات کی جائے گی بلکہ خاطیوں کو جیل بھی بھیج دیا جائے گا۔

 

مرکزی بی جے پی صدر جے پی نڈا نے گورنمنٹ گری راج ڈگری کالج گراؤنڈ نظام آباد میں بی جے پی نظام آبا داربن حلقہ اسمبلی امیدوار دھنپال سوریہ نارائنا اور نظام آباد رورل بی جے پی امیدوار دنیش کولا چاری کے انتخابی جلسہ عام سے مخاطب تھے انھوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر کے دور حکومت میں بد عنوانیاں عروج پر پہنچ گئی ہے جس کو سبق سکھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے سی آر چیف منسٹر دھرانی پورٹل کے تحت اراضیات ہڑپ رہے ہیں اسی طرح کالیشورم پراجیکٹ ان کے لئے اے ٹی ایم ثابت ہورہا ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ 38ہزار کروڑ روپئے کا کالیشورم پراجیکٹ کا بجٹ 1.20لاکھ کروڑ کا ہوگیا۔ اسی طرح میاں پور حیدرآباد میں 692ایکڑ سرکاری اراضی کو غیر قانونی طریقے سے فروخت کردیا گیا ہے بدعنوانیوں و دھاندلیوں کی واضح مثال ہے۔ قومی بی جے پی صدر جے پی نڈڈ ا نے کہاکہ دلت بندھو اسکیم کے تحت دلتوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا لیکن بی آر ایس کے ایم یل اے کمیشن کا لئے جانے پر خود چیف منسٹر کے سی آر نے اعتراف کیا ہے۔ ان بدعنوانیو ں کے خلاف بھی کوئی قانونی کاروائی نہیں۔اسی طرح تلنگانہ بی آر ایس حکومت نے UPSCگروپس امتحانات کے تحت بے روزگاروں کو تقررات کے معاملے میں بھی بڑے پیمانے پر دھاندلیاں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر صرف عوام کو سنہرے خواب دکھلاتے رہے اور بدعنوانیوں کے تحت عوامی دولت کو لوٹتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر مرکزی حکومت کی فلاحی و عوامی اسکیمات سے تلنگانہ عوام کو محروم رکھا ان اسکیمات سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ ذات اور مذہب کے نام پر دئیے جانے والے تحفظات کو ختم کردیا جائے گا جو غیر قانونی و غیر دستوری ہے۔ مرکزی بی جے پی صدر جے پی نڈڈا نے کہاکہ بی جے پی مرکزی حکومت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیاد ت میں سال 2024ء میں دوبارہ برسر اقتدار آئے گی۔ بی جے پی پارٹی ہلدی بورڈ کا قیام، دھان کی پیداوار پر امدادی قیمت و فصل بیمہ اسکیم پر عمل آوری اور خواتین کو ایک سال میں چار گیاس سلنڈرس مفت سربراہ کرے گی۔ اور 10لاکھ روپئے تک طبی علاج کی سہولت اور غریب ضر ورتمندوں میں رہائشی اراضی پٹے تقسیم کئے جائیں گے۔ مرکزی بی جے پی صدر نے عوام سے کہاکہ بی جے پی پارٹی کو ووٹ دیکر اقتدار میں لائیں اور 30/نومبر کو کنول کے نشان پر بٹن دباکر بی جے پی امیدواروں کو منتخب کریں۔ قبل ازیں نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی بی جے پی امیدوار دھنپال سوریہ نارائنا نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل عوام کے بہتر مستقبل کیلئے کی گئی تھی لیکن چیف منسٹر کے سی آر کا خاندان بد عنوانیوں میں ملوث ہوکر دولت بٹورنے لگے۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر نے 9سالوں کے دوران ایک بھی غریب و ضرورتمند کو ڈبل بیڈروم مکان نہیں دیا۔ اور نہ سرکاری ملازمت فراہم کی۔ اسی طرح بے روزگار نوجوانوں کو 3ہزار روپئے بھتہ دینے کے اعلان کو فراموش کردیا۔ نظام آباد ایم یل اے بیگالہ گنیش گپتا پر بدعنوانیوں و دھاندلیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ منی ٹینک بنڈ کی تعمیر کیلئے 4کروڑ روپئے لاگتی پراجیکٹ کو 24کروڑ تک بڑھاکر کمیشن حاصل کیا۔ اسی طرح نظام آباد شہر میں دھاندلیوں، بدعنوانیوں، اراضی کے قبضے، غنڈہ گردی کرتے ہوئے عوام کے مسائل کو نظر انداز کردیا۔ نظام آباد شہر کے ہر بلدی ڈویژن میں عوامی مسائل کے بہتات ہیں۔ سڑکیں، نالیاں خستہ حال ہے اور معمولی بارش پر نشیبی علاقے زیر آب آجاتے ہیں۔ دھنپال سوریہ نارائنا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ وہ منتخب ہونے پر مرکزی حکومت کے فنڈ سے نظام آباد شہر کو مثالی ترقی دیں گے۔ انہوں نے مجلس اور ٹی آرایس کی دوستی پی ایف آئی کی سرگرمیوں پر بھی شدید تنقید کی۔ اور کہاکہ انہیں ملنے والی تنخواہ کو ضرورتمندوں کی تعلیم پر خرچ کریں گے اور دیانتدارانہ طورپر تعمیری و ترقیاتی کاموں کو انجام دیں گے۔ اس جلسہ عام کی صدارت صدر ضلع بی جے پی بسوا لکشمی نرسیا نے کی۔ اس جلسہ میں نظام آباد رورل بی جے پی امیدوار دنیش کولا چاری اور بی جے پی قائدین اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں مختلف قائدین نے بی جے پی پارٹی میں شمولیت اختیارکی جنہیں جے پی نڈا نے پارٹی کھنڈوا پہناکر ان کا خیرمقدم کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button