تلنگانہ

حیدرآباد میں رات ایک بجے تک ہوٹلوں کو کھلی رکھنے کی اجازت دینے مجلسی ارکان اسمبلی کو کمشنر پولیس کا تیقن

حیدرآباد _ 26 ستمبر ( اردولیکس) مجلس کے ارکان اسمبلی نے پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی  آئند سے ملاقات کرتے ہوئے حیدرآباد شہر میں رات ایک بجے تک ہوٹلوں کو کھلے رکھنے کی اجازت دینے کی درخواست کی۔  مجلس کی نمائندگی پر کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی  آنند نے مجلسی ارکان اسمبلی کو تیقن دیا کہ ہوٹلوں کو رات ایک بجے تک کھلی  رکھنے کی اجازت دی جاۓ گی اور انہیں مقررہ وقت کے بعد بھی جیل نہیں بھیجا جاۓ گا ۔ صدر مجلس کی ہدایت پر مجلسی ارکان جناب سید احمد پاشاہ قادری، جناب ممتاز احمد خان ،جناب احمد بن عبدالله بلالہ ، جناب جعفر حسین معراج  اور جناب کوثر محی الدین نے کمشنر پولیس حیدر آباد سی  وی آئند سے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر  میں ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ بازار میں دکانوں اور ہوٹلوں کو کاروبار کے وقت میں توسیع کی جائے ، اس پر کمشنر پولیس نے کہا کہ اس ضمن میں عہد یداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کر کے وہ انہیں پابند کر یں گے ۔ احمد پاشاہ قادری نے کمشنر پولیس کو بتایا کہ دو تین مرتبہ جالا نات کر کے اس کے بعد جیل کو روانہ کرنے کے عمل پر مجلس سخت احتجاج کرتی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button