نیشنل

یونیفارم سیول کوڈ، وزیراعظم کے بیان پر اسد‌الدین‌اویسی کا شدید ردعمل: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے بھوپال میں یکساں سول کوڈ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر شدید تنقید کی۔ صدر مجلس نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم ہندوستان کے تنوع اور اس کی تکثیریت کو ایک مسئلہ سمجھتے ہیں اس لیے وہ ایسی باتیں کہتے ہیں، صدر مجلس نے سوال کیا کہ کیا آپ یونیفارم سیول کوڈ کے نام پر ملک سے اس کی تکثیریت اور تنوع کو چھین لیں گے؟ صدرِ مجلس نے کہا کہ پنجاب میں سکھوں کو یونیفارم سیول کوڈ کے بارے میں بتائیں، دیکھیں وہاں کیا ردعمل ہو گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button