نظام آباد کے مادھو نگر ریلوے اوور برج،انٹیگریٹیڈ مارکٹس، ڈبل بیڈ روم مکانات کے تعمیراتی کاموں کا ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے معائنہ کیا

نظام آباد کے مادھو نگر ریلوے اوور
برج،انٹیگریٹیڈ مارکٹس، ڈبل بیڈ روم مکانات کے تعمیراتی کاموں کا ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے معائنہ کیا
احمدی بازارکامپلکس کی قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے اور قواعد کے مطابق اہل افراد کو دکانیں الاٹ کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔کاموں کو تیز رفتار سے مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت
نظام آباد: 15 /اکٹوبر(نمائندہ اردو لیکس محمد یوسف الدین خان ) ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے شروع کئے جارہے ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں۔ضلع کلکٹر نے آج نظام آبادشہر میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔
انہوں نے مادھو نگر میں زیر تعمیر ریلوے اوور برج (آر او بی) کے کاموں کے علاوہ خلیل واڑی میں ویج-نان ویج انٹیگریٹیڈ مارکیٹ یارڈ زیر تعمیر، احمدی بازار کمرشیل کامپلکس نزد بودھن بس اسٹانڈ قلعہ روڈ سے متصل جدید سہولیات کے ساتھ تعمیر شدہ انٹیگریٹیڈ مارکیٹ کمپلیکس کی عمارت، 80 کوارٹرز، اورآئی ڈی او سی کلکٹریٹ نظام آباد سے ملحقہ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیرات کے کاموں کا معائنہ کیا۔ضلع کلکٹرٹی ونئے کرشنا ریڈی نے متعلقہ عہدیداروں سے زیر التواء کاموں کے بارے میں تفصیلات طلب کی
۔علاوہ ازیں مذکورہ ترقیاتی کاموں کے تعلق سے کلکٹریٹ میں متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ضلع کلکٹر نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ ریلوے اوور برج مادھو نگر کے زیر تعمیر ریلوے اوور برج کے کام سست رفتاری سے کئے جارہے ہیں۔ ضلع کلکٹرنے آر اینڈ بی عہدیداروں کو اس خصوص میں واضح احکامات جاری کئے۔اور کام میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ اپروچ روڈ (مد مقابل سڑک) اور سروس روڈز(آمد و رفت سڑک) کے کاموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ اس راستے سے گزرنے والے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں راہوں بشمول عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہوں۔
ضلع کلکٹر نے انتہائی اہمیت کے حامل اس ریلوے اوور برج مادھو نگر کے تعمیراتی کام پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے جلد مکمل کیا جائے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ اگر مقررہ میعاد پر عمل کرتے ہوئے کام نہیں کیا گیا تو کنٹراکٹر کو نوٹس جاری کیا جائے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ کام کو منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ انٹیگریٹیڈ مارکیٹ یارڈ تمام سہولیات کے ساتھ دستیاب ہوسکے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ پہلے سے مکمل احمدی بازار انٹیگریٹیڈ مارکیٹ کمپلیکس کے حوالے سے قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے اور قواعد کے مطابق اہل افراد کو دکانیں الاٹ کرنے کے لیے اقدامات کئے جانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بلڈنگ کمپلیکس کا غیرمستمل شدہ عمارت کا رہنا کسی بھی صورت میں درست نہیں ہے۔ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے کہا کہ ناگارام 80 کوارٹرس اور نیو کلکٹریٹ سے ملحقہ دو بیڈ روم والے مکانات مستحقین کو الاٹ کرنے سے قبل ضروری مرمت صاف صفائی کے کام اور ڈبل بیڈ روم مکانات پر سلسلہ وار نمبرات کے کاموں کو فوری طور پر مکمل کرنے انجینئرنگ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ متعلقہ محکموں کے کام کی راست نگرانی کریں تاکہ ان کاموں مکمل کیا جاسکے۔
ضلع کلکٹر نے کہا کہ کاموں کی بروقت مکمل ہونے پر ضلع انتظامیہ اور حکومت کا روشن ہوگا اور عوام کو بہتر سہولیات میسر فراہم ہوں گے ضلع کلکٹر کے ہمراہ ایڈیشنل کلکٹر انکت، ٹرینی کلکٹر کیرولین چنگتیان ماوی، کمشنر بلدیہ دلیپ کمار، ہاؤسنگ ڈی ای نیورتھی، نظام آباد ساؤتھ تحصیلدار بالاراجو،میونسپل انجینئر ایم اے رشیداور دیگر موجود تھے۔



