جنرل نیوز

تلنگانہ ریاستی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند حافظ پیر خلیق احمد صابرکا جمعیۃ علماء ہند ضلع نظام آباد کے خصوصی اجلاس سے خطاب

جمعیۃ علماء ہند نے قوم وملت کے حق و انصاف کیلئے جدوجہد کرنے والی واحد مسلم تنظیم

تلنگانہ ریاستی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند حافظ پیر خلیق احمد صابرکا جمعیۃ علماء ہند ضلع نظام آباد کے خصوصی اجلاس سے خطاب

نظام آباد:11/جولائی (اردو لیکس) تلنگانہ ریاستی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند حافظ پیر خلیق احمد صابر نے عامتہ المسلمین سے جمعیۃ علماء ہند کی رکنیت سازی حاصل کرنے کی پرخلوص خواہش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی واحد ملی تنظیم جمعیۃ علماء ہند ہے جو 110سالہ تاریخ رکھتی ہے

 

جمعیۃ علماء ہند نے ملک کی آزادی میں بے شمار قربانیاں دیتے ہوئے قوم وملت کے حق و انصاف کیلئے جدوجہد کرتی آرہی ہے۔ تلنگانہ ریاستی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند حافظ پیر خلیق احمد صابربحیثیت مہمان خصوصی جمعیۃ علماء ہندمتحدہ ضلع نظام آباد کے دفتر واقع بودھن روڈ میں جمعیۃ علماء ہند کی رکنیت سازی کے سلسلہ میں منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیۃ علماء ہند ملک و ریاست کے حالات کے پیش نظر مسلمانوں کے حقوق و تحفظ اور ان پر کئے جارہے ظلم و زیادتیوں کے خلاف نہ صرف آواز بلند کررہی ہے بلکہ عدالت سے رجوع ہوکر ان مظلوم مسلمانوں کو انصاف دلارہی ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ جمعیۃ علماء قادیانیوں اور عیسائیوں کی تحریکوں کے خلاف نہ صرف کام کررہی ہے بلکہ اصلاح معاشرہ پروگرام کے تحت بھی اقدامات کررہی ہے۔ نوجوان نسلوں کو نشہ سے چھٹکارا، جہیز کی لعنت اور موبائیل فون کے استعمال کے خلاف مہم چلارہی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کی وجہہ سے ہی قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا۔ جمعیۃ علماء ہند ریاستی صدر حافظ پیر شبیر احمد صاحب کی قیادت میں آفات سماوی جیسے حالات میں فلاحی و رفاحی اقدامات کرتے چلے آرہی ہے۔

 

گجرات فسادات ہو یا نظام آباد میں 100سے زائد حفاظ کو پولیس کے مقدمات سے چھٹکارا دلانے کی کامیاب کوششیں کی ہے۔ تلنگانہ ریاستی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند حافظ پیر خلیق احمد صابرنے کہاکہ جمعیۃ علماء کی وجہہ سے ہی کانگریس کے دور ِ حکومت میں مسلمانوں کو تحفظات حاصل ہوئے ہیں۔ جبکہ مسلمانوں کو تحفظات کی مخالفت کرنے والے آج اپنے آپ کو تحفظات کے دعویدار ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں

 

۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو تحفظات کی وجہہ سے جاریہ سال 980ایم بی بی ایس میں داخلے ملے ہیں اسی طرح دیگر اعلیٰ تعلیمی شعبہ جات میں 1.46لاکھ مسلم طلبہ کو داخلے حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جمعیۃ علماء کی ابتدائی رکنیت ریڑھ کی ہڈی کی طرح طاقتور موقف رکھتی ہے۔ ملک بھر میں 1.10کروڑ جمعیۃ علماء ہند کے ممبران ہے۔ متحدہ آندھراپردیش میں 13.48 ریاست تلنگانہ میں 9.23لاکھ جمعیۃ کے ممبران اور ملک بھر میں 6800 شاخیں اور 32صوبوں میں جمعیۃ علماء ہند سرگرم عمل ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے تحت 20لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہے۔

 

تلنگانہ ریاستی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند حافظ پیر خلیق احمد صابرنے کہاکہ ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف 1004 دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے جن سے نجات کیلئے جمعیۃ علماء ہند قانونی کاروائی کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جذباتی نعرے لگاکر کام کرنا آسان ہے لیکن ملک میں بلڈوزر کاروائی کے خلا ف کوئی اور مسلم و غیر مسلم تنظیمیں آواز بلند نہیں کرتی۔ مسلمانوں کے خلاف کئے جارہے بلڈوزر کاروائیوں پر جمعیۃ علماء ہند مقدمات دائرکررہی ہے

 

اور ریاست آسام میں مسلمانوں کے محافظ بن کر جمعیۃ علماء ہند کام کررہی ہے۔ تلنگانہ ریاستی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند حافظ پیر خلیق احمد صابرنے کہاکہ جمعیۃ علماء ہند مسلمانوں کی شناخت کیلئے لڑتے رہے گی اور جمعیۃ علماء کوئی سیاسی عہدوں کی خواہشمند نہیں ہے۔ جمعیۃ علماء ہند گلی سے لیکر دہلی تک ریاست و ضلع، منڈل و شہر و گاؤں سے جڑکر جمعیۃ علماء ہند کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے رکنیت سازی کررہی ہے جس کے لئے مسلمانوں کو آگے بڑھ کر جمعیۃ علماء ہند کی ممبر شپ حاصل کرنے کی شدید ضرورت ہے۔

 

انہوں نے ملک و ریاست میں موجودہ حالات کا طائیرانہ جائیزہ لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ سوشل میڈیا و یوٹیوب کے ذریعہ گستاخیاں کی جارہی ہے جس کے پیش نظر جمعیۃ علماء ہند ملک گیر سطح پر جمعیۃ علماء ہند کے ممبران کیلئے خصوصی طورپر واٹس ایپ گروپ قائم کرنے کا منظم ارادہ رکھتی ہے تاکہ جمعیۃ علماء ہند سے وابستہ ہر ایک رکن حالات سے واقفیت رکھ سکے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی کاکام آخری مرحلے میں ہے اور اگلے 20دنوں میں زیادہ سے زیادہ جمعیۃ علماء ہند کی رکنیت سازی کثیر تعداد میں کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کی شدید ضرورت ہے۔

 

اور جمعہ کے موقع پر تمام مساجد کے علمائے کرام، حفاظ، آئمہ کرام جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی کیلئے خصوصی کاؤنٹرس قائم کریں۔ اس خصوصی اجلاس سے حضرت مولانا مصدق القاسمی، مفتی الیاس احمد حامد قاسمی نے بھی مخاطب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کی کارکردگی اور رکنیت سازی کی اہمیت پرتفصیلی روشنی ڈالی

 

۔اس اجلاس میں مولانا لئیق احمد قاسمی، مفتی رفیق ذاکر، مولانا اسماعیل عارفی، محمد نصیر الدین، محمد افضل الدین، سید سمیع اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے علاوہ علمائے کرام و حفاظ کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ لئیق احمد قاسمی نے دعا فرمائی اور محمد افضل الدین کے شکریہ پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button