تلنگانہ

حج 2025 کے آخری قافلے کی حیدرآباد سے روانگی

حج 2025 کے آخری قافلے کی حیدرآباد سے روانگی

 

حیدرآباد، 27 مئی:

وزیر جنگلات، ماحولیات و اوقاف تلنگانہ محترمہ کونڈا شوریکھا، تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے صدر نشین سید غلام افضل بیابانی، وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی، اقلیتی فائننس کارپوریشن کے صدر محمد عبیداللہ کوٹوال اور دیگر معززین نے حج ہاؤس، نامپلی سے روانہ ہونے والے حج 2025 کے 30ویں اور آخری قافلے کو رخصت کیا۔ یہ عازمین حج راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے۔

 

اس سال حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے کل 9,331 عازمین حج روانہ ہوئے جن میں 4,481 خواتین اور 4,850 مرد شامل ہیں۔ ان میں سے تعلق رکھنے والے عازمین کی تفصیل یوں ہے:

 

تلنگانہ (6,783)، آندھرا پردیش (1,159)، کرناٹک (835)، مہاراشٹرا (502)، اوڈیشہ (43)، جبکہ دیگر ریاستوں جیسے آسام، بہار، چھتیس گڑھ، دہلی، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش سے بھی قلیل تعداد میں عازمین شامل تھے۔

 

اس موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر محمد مجیب الدین، سجاد علی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button