جرائم و حادثات

تلنگانہ میں سڑک حادثات6 افراد ہلاک۔ مرنے والوں میں دادا پوتری بھی شامل

file photo

حیدرآباد: تلنگانہ کے بعض اضلاع میں رونما سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ شیورام اور ہری کرشنا کریم نگر ضلع کے حضورآباد منڈل کے کنڈوگولا گاؤں سے تعلق رکھتے تھے اوروہ آپس میں بھائی بتائے گئے ہیں۔ وہ دونوں بائیک پرضلع ہنمکنڈہ قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن جارہے تھے کہ حسن پرتی منڈل کے انا ساگر میں ان کی گاڑی کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

جے شنکر بھوپاپلی ضلع کے تیکومتلا منڈل کے گرمیلا پلی کے قریب ایک تیز رفتار کار الٹ گئی۔ ورنگل کے رہنے والے دونوں بھائی آشیش اور ابھیشیک اس حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ وہ تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ حادثہ کا شکارہوگئے۔
جے شنکر بھوپاللی ضلع کے ریگونڈا منڈل میں بھاگیرتی پیٹ اسٹیج پررونما ایک سڑک حادثہ میں دادا اور پوتری کی موت ہوگئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آر ٹی سی بس نے دادا اور پوتری کی بائک کو ٹکر مار دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button