اسپشل اسٹوری

سات سال بعد ایک لڑکے کے حلق سے نکالا گیا ایک روپے کا سکہ

نئی دہلی  _ 8 جون ( اردولیکس ڈیسک) ایک روپے کا سکہ ایک  لڑکے کے حلق میں 7 سال قبل پھنس گیا تھا  سات سال بعد ڈاکٹروں کو اس کا  پتہ چلا۔ سکے کو سرجری کے ذریعہ نکال دیا گیا ۔ اتر پردیش کے باغولی کے گاؤں مرلی پوروا کے ایک 12 سالہ  کو اس سال اپریل میں پیٹ میں درد ہوا۔ خاندان کے افراد نے خانگی اسپتال میں اس کا علاج کرنے کے بعد وہ صحت یاب ہو گیا۔

 

4 جون کو لڑکے نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ اس کے گلے میں درد  ہے۔ گھر والوں نے اسے فوراً ہردوئی ضلع سرکاری اسپتال لے گئے۔ ای این ٹی سرجن ڈاکٹر وویک سنگھ نے اس کے ایکسرے کرانے کے بعد پایا کہ اس  کے حلق میں ایک روپے کا سکہ پھنس گیا ہے۔ حلق  سے کھانا جانے والے  پائپ میں پھنسے سکے کو مائکرو اسکوپک سرجری کے ذریعے نکالا گیا۔

 

ڈاکٹر وویک سنگھ کا کہا کہ لڑکے نے سات سال  قبل پانچ سال کی عمر میں ایک روپے کا سکہ نگل لیا تھا۔ اس کے بعد بھی لڑکا کسی پریشانی میں نہیں تھا کیونکہ سکہ فوڈ ٹیوب کے ایک طرف پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے کھانا کھانے کے دوران اسے کوئی تکلیف نہیں ہوتی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ لڑک۹ے کو ڈیڑھ ماہ قبل اس سکے کی وجہ سے یرقان ہوا تھا

 

ڈاکٹر وویک سنگھ نے کہا کہ سات سال تک لڑکے کے گلے میں سکہ پھنسنا ایک بہت ہی نایاب معاملہ ہے۔ سرجری کے ذریعہ سکہ نکالنے کے بعد پیچیدگیوں کا  امکان ہے. اس تناظر میں لڑکے کے گھر والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسے میڈیکل چیک اپ کرواتے رہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button