جنرل نیوز

یادرفتگان کی تقریب ، پروفیسر سید محمد ، نصیر الدین ہاشمی، پروفیسر مغنی تبسم، 

پروفیسر سلیمان اطہر جاوید کی ادبی سرگرمیوں کی ستائش و خراج

حیدرآباد۔29/ مئی (راست) ادارہ میرا شہر میرے لوگ کی ادبی تقریب کل ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹیٹیوٹ ، باغ عامہ ، نامپلی میں منعقد کی گئی ۔ سرپرست محفل مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم صدر یونائٹیڈ فورم رہے ۔

پروفیسر ایس اے شکور سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ و ڈائرکٹر دائرۃ المعارف نے صدارت کی ۔محفل کے مہمانانِ خصوصی و مقررین جناب عزیز احمد جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد ، ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز چیف ایڈیٹر ہفت روزہ گواہ ، ڈاکٹر ناظم علی ، ڈاکٹر جہانگیر احساس ،جناب مقصود علی خان سحر ، ایم اے واجد ایڈیٹر پیغام ٹی وی ، ڈاکٹر سہیل عزیز ، جناب سید اعزاز (محمدنبیرہ پروفیسر سید محمد قادری صاحب ؒ) مالک اعجاز پرنٹنگ پریس شامل رہے ۔ شریک محفل اور شاعروں کے نام کچھ اس طرح ہیں جناب نور آفاقی ،ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، افضل عارفی ، سمیع اللہ حسینی سمیع ، پروفیسر مسعود احمد ، سہیل عظیم ، تشکیل انور رزاقی ، جہانگیر قیاس ، علی جواد شہپر ، روشن علی روشن ، جاوید نقشبندی ، میزبان شعراء قاضی فاروق عارفی ، لطیف الدین لطیف ، صلاح الدین نیر ؔ کے علاوہ خیر النساء علیم ، اطہری فضاء نے اپنے بہترین کلام سے محفل شعر و اد ب کو پر نور بنایا ۔

 

اس متنوع محفل ادب کے مدعوین میں جناب ایم اے ماجد ڈائرکٹر 4Tv کے علاوہ نامور صحافی نیو ایڈیٹر ڈاکٹر فہیم الدین نے اس متنوع محفل شعر و ادب کیلئے اپنے پیام کے ذریعہ ستائش کی اور کہا کہ ادارہ میرا شہر میرے لوگ کا کامیاب مثلث صلاح الدین نیر ؔ، قاضی فاروق عارفی ، لطیف الدین لطیف نے گزشتہ دیڑھ سال سے ہر ماہ ادبی تقاریب کا انعقاد کرکے یہ احساس دلارہے ہیں کہ پچھلے دور کے ایسے ادبی ہیرے جواہرات تھے جن کی چمک آج بھی شہر کے ادبی ماحول کو غائبانہ طور پر اُجالوں کا سفر طے کرارہی ہے ۔ اس محفل میں مقصود علی خان سحر ؔنے پروفیسر سید محمد صاحب ؒ کی ادبی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور جناب سید اعزاز محمد نے اپنے دادا پروفیسر سید محمد صاحب کی قوم و ملت کیلئے گرانقدر خدمات پر مختصر تعارف پیش کیا

 

اور بھر پور خراج پیش کیا ۔ صدر ادارہ و مدیر خوشبو کا سفر جناب صلاح الدین نیر ؔ نے اپنی خیر مقدمی تقریر میں کہا کہ یادرفتگاں کی محفل کا آغاز11/ جنوری2023ء کو کیا گیا ۔ اس اپنی نوعیت کی محفل میں نامور ممتاز صحافی حیدرآبادی تہذیب کی نمائندہ شخصیتوں جناب عابد علی خان اور جناب محبوب حسین جگر کو خراج پیش کیا گیا ۔

 

حیدرآباد کی اعلیٰ روایات کی خدمت کرنے والے ہمارے اسلاف ہمار ے شہر کے لئے نایاب نگینے رہے ہیں ۔ صدر پروفیسر ایس اے شکور نے اپنی پرُ اثرتقریر کرتے ہوئے ادارہ کی ادبی سرگرمیوں پر مسرت کا اظہار کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button