جنرل نیوز

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی مجوزہ قومی کانفرنس

وزیرداخلہ محمد محمود علی کے ہاتھوں پوسٹر کا رسم اجرا

حیدرآباد۔ 15/مئی، 2023 (پریس نوٹ) ۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (ٹی یو ڈبلیو جے ایف) کی مجوزہ قومی کانفرنس کے پوسٹر کا تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی کے ہاتھوں رسم اجرا کیا گیا۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن(ٹی یو ڈبلیو جے ایف) کی مجوزہ قومی کانفرنس 28 مئی 2023 کو حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس میں ریاست بھر سے اردو صحافیوں کی کثیر تعداد کے شرکت کی توقع ہے۔ بتادیں کہ ٹی یو ڈبلیو جے ایف، اردو صحافیوں کے مسائل، اور ان کے حقوق کے حصول کے لیے ہر وقت کوشاں رہتی ہے۔ فیڈریشن کی قومی کانفرنس کے پوسٹر کی رسم اجرائی کے موقع پر سینئر بی آر ایس قائد جناب معید خان سمیت، فیڈریشن کے ذمہ داران صدر ایم اے ماجد’ جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین’ نائب صدور حبیب علی الجیلانی’ ایم اے قادر فیصل’ خازن ایم اے محسن’ سید عظمت علی شاہ اور دیگر موجود تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button