نیشنل

بہار میں احتجاجیوں پر پولیس فائرنگ 2 ہلاک، ویڈیو وائرل۔اسدالدین اویسی کا شدید رد عمل

نئی دہلی: ریاست بہار کے کا ٹھار ضلع میں بہتر برقی سربراہی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج پر اترنے والوں پر پولیس نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمیوں میں سیکوریٹی عملہ کے ارکان بھی شامل ہیں۔

 

 

 

بارسوائی پولیس اسٹیشن کے قریب پیش آنے والے اس واقعہ میں محکمہ برقی کے بعض ملازمین بھی زخمی ہوئے۔ قریب ایک ہزار مقامی افراد محکمہ برقی کے دفتر کے سامنے احتجاج کر رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ بعض غیر سماجی عناصر ہجوم میں شامل ہو گئے اور پتھر او کیا جس کے بعد فائرنگ کی گئی۔

 

 

 

بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں برقی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں پر پولیس کی فائرنگ سے محمد خورشید اور سونو ہلاک اور نیاز شدید زخمی ہیں۔

 

 

 

ہم خورشید اور سونو کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آئیے دعا کریں کہ اللہ نیاز کو شفاء عطا فرمائے۔ یہ ایک شرمناک واقعہ ہے۔ صدر مجلس نے کہا کہ ریاستی وزیر نے بہار پولس کی کارروائی کو درست قرار دیا اور متاثرین پر "غنڈہ گردی” کا الزام لگایا۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ غریب عوام برقی کے نظام میں بہتری کا مطالبہ کریں تو ان پر گولی چلائیں گے؟ اس طرح سماجی انصاف اور ’سیکولرازم‘ حاصل ہوگا؟

متعلقہ خبریں

Back to top button