ایجوکیشن

تلنگانہ مائنارٹیز ریسیڈینشیل جونیر کالج کے 93 طلبہ کا جے ای ای مینس امتحان میں نمایاں مظاہرہ

حیدآباد _ تلنگانہ میناریٹیز ریسیڈینشیل جونیر کالج کے 93 طلبہ نے جے ای ای مینس کے امتحان میں نمایاں مظاہرہ کیا ہے اس بات کی اطلاع  بی شفیع اللہ سکریٹری تلنگانہ مائنارٹیز ریڈینشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیونس سوسائٹی نے دی ۔

انہوں نے کہا  کہ تلنگانه مائنارٹیز ریڈ یشیل جونیر کالج کے 93 طلبہ نے بہتر فیصد کے ساتھ جے ای ای (مینس) امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ ان 93 طلبہ میں 66 لڑکے اور 27 لڑکیاں شامل ہیں جو اہل قرار دیئے گئے ۔ لڑکے اور لڑکیوں کے لئے خصوصی کو چنگ مراکز سنٹر فار اکسیلنس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس میں طلبہ کو تمام طرح کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ان  طلبہ میں تلنگانہ مائنارٹیز ریسیڈینشیل جونیر کالج بارکس کے ماسٹر محمد مجاہد نے 99.34 فیصد نشانات کے ساتھ ٹاپ کیا۔ را جندر نگر بوائز کے ودیا ساگر نے 92.92 نشانات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔  بارکس بوائز کے صوفیان محمد نے 92 فیصد نشانات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔ راجندر نگر بوائز کے شیخ تبریز کو 90.40 فیصد نشانات کے ساتھ چوتھا مقام حاصل ہوا۔ عادل آباد گرلز کالج 1 کی ماویہ سعیدہ 90فیصد نشانات کے ساتھ 5 ویں نمبر پر رہیں۔ یہ تمام طلبہ معاشی طور پر پسماندہ ہیں۔ وزیر بہبود کے ایشور ، اے کے خان مشیر اقلیتی بهبود و صدر مریز نے نمایاں مظاہرہ کرنے پر طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ شفیع اللہ نے کہا کہ ملک کے باوقار کا جس میں نشستیں حاصل کرنے کے لئے جے ای ای اڈوانسڈ امتحان کے لئے ان طلبہ کو تیار کیا جائے گا۔ ٹمریز کی جانب سے ان طلبہ کو مناسب مدد دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button