انٹر نیشنل

عمران خان پرحملہ کے بعد پاکستان میں احتجاج، اسلام آباد میں لاک ڈاون

نئی دہلی: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے بعد ملک کے کئی شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ اس دوران پانی، راشن اور میڈیکل جیسی خدمات جاری رہیں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی کوئی تاریخ طئے نہیں کی گئی ہے۔ آئیندہ احکامات تک یہ نافذ العمل رہے گا۔ یہ احکامات وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں جمعرات کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے سابق وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگرقائدین زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button