جرائم و حادثات

حیدرآباد میں‌اسکول بس کو حادثہ 20 بچے بال بال بچ گئے

‏حیدرآباد : حیدرآباد کے نواحی علاقے دنڈیگل میں پیش آئے سڑک حادثے میں خوش قسمتی سے طلباء بال بال بچ گئے۔ جمعہ کی صبح بورم پیٹ کے ‘دی کریک پلانیٹ اسکول کی ایک بس طلباء کو لےجارہی تھی۔بہادر پلی سری رام نگر کالونی میں یوٹرن‌کے‌ پاس گرینائٹ سے بھری ایک لاری جو گنڈی میسماں سے بالا نگر کی طرف جارہی تھی اس نے کنٹرول کھو دیا اور اسکول بس سے ٹکرا گئی۔حادثہ کے وقت بس میں 20 سے زائد طلبہ سوار تھے۔ خوش قسمتی سے بس میں موجود کوئی بھی طالب علم زخمی نہیں ہوا۔ تاہم اس حادثہ میں سڑک پر کھڑی ایک خاتون زخمی ہوگئی اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ خاتون کے زخمی ہونے کے بعد وہاں کے مقامی لوگ مشتعل ہو گئے اور احتجاج کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت شدید مسدود رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button