نیشنل

انکاؤنٹر میں ہلاک اسد احمد , پریاگ راج ضلع کے کساری مساری قبرستان میں سپرد خاک

پریاگ راج، 15 اپریل ( اردولیکس ڈیسک ) اترپردیش کے سابق رکن پارلیمنٹ و گینگسٹر عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد کی میت کو آج پریاگ راج کے کساری مساری قبرستان میں سخت سیکورٹی کے درمیان سپرد خاک کر دیا گیا۔ اسد  کے جنازے میں نانا اور  ماموں  سمیت چند  قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

 

تدفین کے موقع پر بھاری پولیس فورس قبرستان میں موجود تھی۔ پولیس نے باہر بیریئر کھڑی کر رکھی تھیں۔ میڈیا والوں کو بھی اس کے آگے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ اطراف کے علاقوں کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ پولیس نے ڈرون کی مدد سے بھی نگرانی کی ۔ پولیس نے قبرستان کے اندر ایک رجسٹر رکھا تھا۔ لوگوں کو شناخت کے ساتھ نام لکھنے کے بعد ہی اندر جانے دیا گیا۔

 

 

اسد کی تدفین میں ان کے گھر کا کوئی بھی فرد موجود نہیں تھا والد سے لے چچا اور بھائی سب جیل میں ہیں اور والدہ شائستہ پروین فرار ہیں اور ان پر 50 ہزار کا انعام ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button