تلنگانہ

تلنگانہ کے سرسلہ ضلع کے اونیش راؤ کی بھی آئی پی ایل میں ہوئی نیلامی

حیدرآباد _ 19 دسمبر ( اردولیکس) آئی پی ایل نیلامی میں تلنگانہ کے سرسلہ ضلع کے پوتھگل گاوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر اراویلی  اوینیش راؤ کو چنئی سپر کنگز نے 20 لاکھ روپے خرید لیا ۔ اونیش راو حال ہی میں حیدرآباد ٹیم کے لیے اپنے کھیل سے متاثر کیا تھا ۔ وینو مانکڈ ٹرافی میں انہوں نے چھ اننگز میں 148.10 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 274 رنز بنائے۔ اونیش اس سال نومبر میں منعقدہ چار ٹیموں کی انڈر 19 سیریز میں بھی بہترین مظاہرہ کیا تھا ۔ انہوں نے انڈیا بی ٹیم کے خلاف میچ میں 93 گیندوں میں 163 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں انڈر 19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ مل گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button