جنرل نیوز

میدک میں مسلمانوں کی عظیم الشان ترنگا ریالی

(محمد ریاض احمد کی رپورٹ )

تلنگانہ حکومت کے جشن آزادی تقا ریب پروگرام کے دوران میدک ٹاؤن میں بروز اتوار زبردست ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ مسلم اقلیتوں کی قیادت میں میڈک کے آئی بی گیسٹ ہاؤس سے مارکیٹ کمیٹی اور وہاں سے رام داس چوراہے پر ریا لی اختتا م پذیر ہووی ۔ اس موقع پر مسلم کمیٹی کے زمیدار مولانا جاوید علی حسا می محمد زبیر، فضل حسین نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے لیے بہت سے مسلمانوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں،

 

آج کچھ با طل طاقتیں مسلمانوں کی توہین کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سب کا ہے کسی کے لیے نہیں، ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی،سب ہی نے ہندوستان کی آزادی میں اپنا رول ادا کیا انہوں نے کہا کہ آزادی سب کی جدوجہد سے ملی ہے، عشرت الشفی، امجد عارف ۔سمیع، مجیب، محمد ریاض، ڈاکٹر صوفی، سید عمر محی الدین، غوث قریشی، عبد اللہ اس ریلی میں رفیق، ، فاروق، مظفر،محمد اظہر مرزا احمد ۔روف ۔رییس رزاق کے علاوہ سینکڑ وں نوجوانوں نے شرکت کی۔ریالی کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا ۔


متعلقہ خبریں

Back to top button