فربلس ماڈل اسکول نظام آباد میں خواتین کے مفت ٹیلر نگ و مہندی ڈیزائینگ کی تربیت کا اختتام

فربلس ماڈل اسکول نظام آباد میں خواتین کے مفت ٹیلر نگ و مہندی ڈیزائینگ کی تربیت کا اختتام
شرجیل پرویز کی صدارت میں اختتامی جلسہ و تقسیم اسنادات
فربلس ماڈل اسکول ہاشمی کالونی نظام آباد و قائد ملت ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام گرمائی تعطیلات کے دوران 15 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں و خواتین کے لئے مفت ٹیلر نگ و مہندی ڈیزائینگ کے علاوہ اسکولی طلباء وطالبات کے لئے دینی تعلیم کی تربیت فراہم کی گی تھی اس سلسلے میں فربلس ماڈل اسکول میں جلسہ تقسیم اسنادات کی تقریب کا انعقاد عمل لایا گیا
جسکی صدارت شرجیل پرویز سکریٹری و کرسپانڈنس فربلس ماڈل اسکول ہاشمی کالونی نظام آباد نے کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شیخ امجد سینئر قائد ایم بی ٹی نے شرکت کی جبکہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے ممتاز بیگم انسٹرکٹر ٹیلرنگ ، جویریہ بیگم انسٹرکٹر مہندی ڈیزائن نے شرکت کی
اس موقع پر اپنی صدارتی خطاب میں شرجیل پرویز نے نے کہا کہ یکم مئی سے تربیت کا آغاز عمل لایا تھا ہے جو 30 دنوں تک جاری رہا۔ اور ماہر فیکلٹیز کی نگرانی میں ٹیلر نگ و مہندی ڈیزائینگ کی تربیت دی گی جس سے کئ ایک طالبات و خواتین نے استفادہ حاصل کیا شرجیل پرویز نے بتایا کہ ہر سال فربلس ماڈل اسکول و قائد ملت ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے خواتین کو گھر بیٹھے خود روزگار سے منسلک کرنے کے لئے گرمائی تعطیلات کے دوران اس طرح کے تربیت مفت طور پر دی جاتی ہے
اور تربیت خواتین میں اسنادات کی وتقسیم عمل لائی جاتی ہے شرجیل پرویز نے تمام طالبات وخواتین کو تربیت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ روزآنہ عملی طور پر اپنے گھر وں میں اس کی مشق کرتے ہوئے مزید اپنی مہارت میں اضافہ کریں اس موقع پر مہمان خصوصی شیخ امجد کے ہاتھوں اسنادات کی تقسیم عمل لائی گئی جلسہ میں عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی