جنرل نیوز

کھمم ضلع کے کلور منڈل میں رکن اسمبلی وینکٹ ویریا کے ہاتھوں اردو و عربی اسکول کا افتتاح

کھمم ضلع کے کلور منڈل میں اردو و عربی اسکول کا افتتاح کھمم ضلع کے مستقر کلور منڈل پر اردو و عربی اسکول کا افتتاح ستوپلی رکن اسمبلی سنڈرہ وینکٹ ویریا نے انجام دیا تفصیلات کے بموجب کلور منڈل سے تعلق رکھنے والے محمد انصار علی نامی شخص جو پیشہ سے تاجر ہے مسلمان بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے اپنے ذاتی خرچ سے اردو و عربی اسکول کی بہترین عمارت تعمیر کروائی واضح رہے کہ کلو منڈل میں مسلمانوں کی کثیر آبادی ہے اس کے باوجود وہاں سرکاری سطح اور کسی تنظیم کی جانب سے بھی اردو اور عربی تعلیم کے لئے کوئی اسکول قائم نہیں کیا گیا محمد انصار علی کا یہ کارنامہ قابل تحسین ہے اور ضلع بھر میں ان کے اس اقدام کی ستائش کی جارہی ہے

اس موقع پر ستوپلی رکن اسمبلی سنڈرہ ونکٹہ ویریا نے افتتاحی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلور منڈل کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے ایک مسلم تاجر نے اپنے ذاتی خرچ سے یہ اسکول کی عمارت تعمیر کروائی سنڈرہ ونکٹہ ویریا نے کہا کہ میرے جانب سے اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے اس اسکول کے لیے ہر اعتبار سے تعاون کیے جانے کا تیقن دیا اور اس اردو و عربی اسکول اردو و عربی تعلیم کے ساتھ ساتھ تلگو انگریزی اور تمام مزامین کی تعلیم طلبہ کو دی جائگی اس موقع پر صدر مسلم کمیٹی کلور سید علی صدر مسجد کمیٹی کلور شیخ امام زڈ پی کوآپ شن ممبر محمد اسماعیل منڈل ممبر شیخ کملی محمد حنیف موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button