مبارکباد

تلنگانہ کے ڈاکٹر ضیاء حسینی سلمان ایم ڈی کارڈیالوجی کو ان کے نمایاں مظاہرہ پر گولڈ میڈل

تلنگانہ کے کھمم شہر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈاکٹر ضیاء حسینی سلمان کو تروپتی آندھرا پردیش میں منعقدہ قومی کانفرنس برائے کارڈیالوجی میں گولڈ میڈل عطاء کیاگیا

 

واضح رہے کہ ہر سال یہ قومی کانفرنس ملک بھر کے مختلف ریاستوں میں منعقد کی جاتی ہے امسال آندھرا پردیش کے تروپتی میں یہ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ملک بھر کے وہ ڈاکٹر طلباء جو کارڈیالوجی کی تعلیم حاصل کررہے ہے اس کانفرنس میں شرکت کرتے ہے کھمم شہر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ضیاء حسینی سلمان ولد سلیم حسینی نے انٹر سال اول سے ہی اعلی نمبرات کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہوئے کبھی پیچے مڑکر نہیں دیکھا۔

 

ڈاکٹر ضیاء حسینی نے ایم بی بی ایس اور  ایم ڈی  کارڈیالجسٹ میں بھی ملک بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے میڈیکل کی مکمل تعلیم اپنی بہترین کارکردگی کے بدولت مفت حاصل کی اور دوران تعلیم کئی میڈلس حاصل کیے ڈاکٹر ضیاء حسینی سلمان ایم ڈی کارڈیالوجی کے آخری سال میں زیرِ تعلیم ہے ڈاکٹر ضیاء حسینی سلمان کو ان کی محنت اور بہترین کارکردگی پر کھمم شہر کے مختلف تنظیموں کے ذمداروں نے اور عوام نے ڈاکٹر ضیاء حسینی سلمان اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button