جنرل نیوز

نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ارتداد سے بچانے کے لیے والدین اپنی اولاد کو اسلامی اخلاق و اقدار سے آراستہ کریں

نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ارتداد سے بچانے کے لیے والدین اپنی اولاد کو اسلامی اخلاق و اقدار سے آراستہ کریں .مذہب اسلام نے اعلیٰ تعلیم سے کبھی منع نہیں کیا دور حاضر میں مخلوط تعلیم سے ہورہے نقصانات کا بھی جائزہ لینے کی اشد ضرورت ہے  ان خیالات کااظہار مدرسہ رقیہ رض للبنات کھمم کے دوسرے اجلاس عام بعنوان تعلیم نسواں وقت کی اہم ضرورت سے مھمان مقررین مولانا مفتی ڈاکٹر اعظم ندوی صاحب اور مفتی احمد اللہ نصار صاحب قاسمی نے کیا

 

مدرسہ رقیہ رض للبنات کھمم کا دوسرا عظیم الشان اجلاس بعنوان تعلیم نسواں وقت کی اہم ضرورت کھمم کے سینٹ میری اسکول گراؤنڈ میں منعقد ہوا مولانا مفتی ڈاکٹر اعظم ندوی صاحب حیدرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے تعلیم نسواں کی اھمیت پر زور دیاگیا آج ضرورت اس بات کی ہیں کے لڑکیوں کی تعلیم و تربیت میں والدین حساس رہے اس پر فتن دور میں لڑکے اور لڑکیوں کی دینی نہج پر تعلیم اشد ضروری ہے بالخصوص والدین اور سرپرست احباب اعلی تعلیم کے نام پر بے پردگی سے اپنی بچیوں کی حفاظت کریں اور ممکنہ کوشش کریں کے مسلم لڑکیوں کو مخلوط تعلیم کے نظام سے بچائے گھر کے خاندان کی عزت و عفت اور ایمان کی حفاظت یہ والدین کی اولین ذمداری ہے اس موقع پر مفتی احمد اللہ نصار صاحب قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم رشیدیہ حیدرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدارسِ اسلامیہ دین کے عظیم قلعہ ہے ایک بچا تعلیم حاصل کرنے پر فرد کی اصلاح ھوتی ہے لڑکی دینی تعلیم حاصل کرنے پر خاندان اور سماج کی اصلاح ھوتی ہے اس پر فتن دور میں جہاں تعلیم کے نام پر آزادی اور بے پردگی کا طوفان امڑپڑا ہے اس کے سد باب کے لیے لڑکیوں کو مکمل دینی ماحول کے اندر تربیت ضروری ہے مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی بے راہ روی اور ارتداد کے واقعات جو رونما ہورہے ہے اس کی بنیادی وجہ مخلوط تعلیم ہے مفتی صاحب نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امت کے مالدار اور سرمایہ دار اور تعلیم یافتہ طبقہ آگے آکر تعلیمی اداروں کو وسعت دینے کی اشد ضرورت ہے مسلم انتظامیہ اپنے تعلیمی اداروں میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے تعلیم کا علیحدہ نظم بحسن خوبی انجام دیاجاسکتا روز اول سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اور صحابہ رضہ اللہ عنہ نے تعلیم نسواں پر اہمیت اور زور دیا تاکہ ایک لڑکی مستقل میں بیوی اور ماں کا درجہ پاتی ہے لڑکی دیندار رہے خاندان در خاندان دیندار ہوگا اس موقع مفتی عبد الخالق قاسمی بانی و ناظم مدرسہ رقیہ رض للبنات نے مدرسہ کا تفصیلی تعارف پیش کیا مدرسہ رقیہ رض للبنات کی طالبات جو امتحانات میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ان طالبات میں مدرسہ کے جانب سے نقد انعامی رقم تقسیم کی گئیں مفتی احمد اللہ نصار صاحب قاسمی کے دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا مفتی عبد الخالق قاسمی نے کلمات تشکر اداکیے جلسہ میں عوام اور خواتین کی کثیر تعداد شریک تھیں

متعلقہ خبریں

Back to top button