جنرل نیوز

جامعہ ریاض الصالحات اعظم پورہ کا جلسہ تقسیم اسناد وعطائے خلعت کا کامیاب انعقاد

مسلم طالبات اپنی زندگیوں کو بامقصد بنائیں۔ علم دین کو پھیلانے کی تلقین مولانا حامد محمدخان،مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم،محترمہ ناصرہ خانم، محترمہ آسیہ تسنیم، ودیگر کا خطاب

جامعہ ریاض الصالحات اعظم پورہ کا سالانہ جلسہ ”جلسہ تقسیم اسناد وعطائے خلعت“ کا رشید فنکشن ہال نزد مسلم دواخانہ حیدرآباد پر:24،جنوری،2023 بروز منگلعظیم الشان کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پراس سال مدرسہ سے 11طالبات نے فضیلت،25طالبات نے عا لمیت اور 4طالبات نے حفظ قرآن مجید مکمل کیا،جنہیں اسنادات وخلعت سے نوازا گیا۔ پروگرام کے ابتدائی حصہ میں جامعہ کی طالبات نے مؤثر کن علمی مظاہرہ پیش کیا۔

 

صدارتی خطاب میں امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامدمحمدخان نے کہا کہ سندکے حاصل کرنے کو تعلیم کا اختتام نہیں بلکہ آغاز سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر قوم کی عورتیں تعلیم سے اور بالخصوص علم دین سے ناآشنا ہوں گی تو نسلیں تباہ ہوں گی۔ انہوں نے خواتین وطالبات کوحصول علم میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔مولانا نے کہا کہ اپنے گھروں میں خوشگوار اسلامی ماحول پروان چڑھائیں اور ساتھ میں اچھی ہوم میکربھی بنیں۔ حافط محمدرشاد الدین ناظم شہر جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآبانے کہا کہ لڑکیوں کے اس مدرسہ کے قیام کا مقصد بہترین داعیات کی تیاری ہے جو فکری بے اعتدالیوں سے پاک ہوں اور داعی الی اللہ،شہادت حق اور قول وعمل سے دین کے پیغام کو عام کرنے کا فریضہ انجام دینے والی ہوں۔

 

مولانا اعجاز محی الدین وسیم (خطیب مسجد عزیزیہ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم کے ساتھ طالبات مقصدزندگی پر توجہ دیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ مقصد کوعلم سے جدانہ کریں اور علم کے حصول کے بعد بے مقصد زندگی نہ گزاریں۔انہوں نے کہا کہ دونوں جہانوں میں عالم کی شان ومقام کافی بلند ہے۔محترمہ ناصرہ خانم معاون مرکزی سکریٹری شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند نے اپنے خطاب میں جامعہ کی طالبات کو مبارکباد دی اور عملی نمونہ بن کردنیا کو پیغام حق پہنچانے کی نصیحت کی۔ محترمہ آسیہ تسیم ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند حلقہ تلگانہ اپنے خطاب میں کہا علم رکھنے والے ہی اللہ سے ڈرنے اور خوف کرنے والے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں خیراُمت بنایا ہے اور لوگوں کو بھلائی اور خیر کی جانب بلانے کی ذمہ داری عائد کی ہے۔ ایسے میں بالخصوص علم رکھنے والوں کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ اللہ کے احکامات اور رسول اللہ ﷺ کی سیرت سے لوگوں کو واقف کروائیں اور دین کے علم کو عام کریں۔ اس موقع پر انہوں نے جامعہ کی منتظمین،معلمات اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دی کہ ان کی انتھک محنت وکاوشوں کے ذریعہ ہی جامعہ کامیابی کے زینے طے کررہا ہے۔

 

محترمہ ظہیرفاطمہ‘ ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد نے کہا کہ آج اغیار کی جانب سے ملت کی غیور بیٹیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ارتداد کے واقعات اور مغربی کلچر کا تسلط تشویشناک ہے۔ ایسے میں عالمات کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ سماج میں پائی جانے والی اِن برائیوں کے خاتمہ کے لئے کمربستہ ہوں۔ اُنہوں نے طالبات کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ آپ ہی مستقبل کی مائیں ہیں جن کی گودوں سے مستقبل کے داعی تیار ہو نے چاہییں۔ اُنہوں نے عالمات سے جماعت سے وابستہ ہونے اورجی آئی او سے جڑنے کی اپیل کی۔صدر معلمہ جامعہ ریاض الصالحات محترمہ عالمہ حمیرہ نشاط نے جامعہ کی سالانہ رپورٹ پیش کی‘اُنہوں نے کہا کہ جامعہ کے قیام سے اب تک 122 طالبات نے فضیلت‘355 طالبات نے عالمیت کی سند حاصل کی ہیں اور 44 طالبات نے حفظ قرآن مجید مکمل کیا ہے۔اس کے علاوہ مدرسہ میں صرف و نحو کی تعلیم کے علاوہ‘ قرآن مجید کی تعلیم و تفسیر کو تحریک کی شکل حاصل ہے۔

 

اُنہوں نے کہا کہ یہاں کے نصاب تعلیم کے ذریعہ داعیاۃ کی تیاری اصل مقصد ہے۔صد ر انتظامی کمیٹی جامعہ ریاض الصالحات مولاناسید عبدالجبار عمری نے پروگرام کی صدارت کی۔ مولانا مفتی محمد صادق محی الدین فہیم صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔اس موقع پر انجینئر مرزا اعظم علی بیگ‘ سکریٹری انتظامی کمیٹی جامعہ ریاض الصالحات‘ امرائے مقامی جناب سید محمد عبدالقادر ناصر‘ جناب علی احمد صابر‘ جناب اقبال محی الدین ممتاز‘ جناب محمدعماد الدین و دیگر موجود تھے۔مولانا طیب عبدالسلام قاسمی نے پروگرام کی نظامت کی۔معلمات اور اساتذہ کو بھی اس موقع پر تہنیت پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button