بزنس

سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ _ دو مہینے کے اندر 4300 روپے سے زائد کا اضافہ

حیدرآباد _ 24 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) شادیوں کے سیزن ،  امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی شرح مبادلہ میں گراوٹ، ڈالر انڈیکس، امریکی بانڈز کی قدر میں گراوٹ کی وجہ سے سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے

 

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں 10 گرام سونے (24 کیرٹ) کی قیمت 380 روپے بڑھ کر 57,490 روپے ہوگئی۔ پیر کو یہ 57,110 روپے تھی  گزشتہ ماہ کی پہلی تاریخ کو یعنی یکم دسمبر کے مقابلے میں 4,310 اضافہ ہوا ہے اس طرح تقریبا دو مہینے کے اندر یہ اضافہ ہوا ہے 10 گرام  سونا (24 کیرٹ) ممبئی بلین مارکیٹ میں 57,362 روپے کو چھو گیا۔ زیورات بنانے میں استعمال ہونے والے فی تولہ  سونے (22 کیرٹ) کی قیمت 57,132 روپے ہے۔

ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز نے کہا کہ قومی دارالحکومت نئی دہلی میں 10 گرام (24 کیرٹ) سونا 295 روپے بڑھ کر 57,217 روپے ہو گیا۔ کولکتہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت بڑھ کر 58 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button