نیشنل

سی آر پی ایف میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرس اور کانسٹیبلس کی 1458 ملازمتوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری _ تلنگانہ کے 13 مقامات پر امتحانی مراکز

نئی دہلی _ 31 دسمبر ( اردولیکس) سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرس اور کانسٹیبلس کی 1458ملازمتوں پر  بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اہل امیدوار 25 جنوری تک درخواست دے سکتے ہیں۔ آن لائن درخواستیں اگلے مہینے کی 4 جنوری سے شروع ہوں گی۔ اس نوٹیفکیشن کے ذریعے کل 1458 ملازمتیں پر کی جائیں گی۔ امیدواروں کا انتخاب تحریری ٹیسٹ، اسکل ٹیسٹ اور فزیکل فٹنس ٹیسٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اسٹینو گرافر) کی 143 اور ہیڈ کانسٹیبل (وزارتی) کی 1315 ملازمتیں ہیں۔

اہلیت: انٹرمیڈیٹ یا اس کے مساوی امتحان پاس کیا ہو۔ عمر 18 سے 25 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔

انتخاب کا عمل: کمپیوٹر پر مبنی تحریری ٹیسٹ، اسکل ٹیسٹ، فزیکل سٹینڈرڈ ٹیسٹ

درخواست کی فیس: 100 روپے، ایس سی، ایس ٹی، سابق فوجیوں اور خواتین امیدواروں کے لیے کوئی فیس نہیں

 

امتحانی مراکز: عادل آباد، حیدرآباد، کریم نگر، کھمم، کوداڈ، کتہ گوڈم، محبوب نگر، نلگنڈہ، نرسم پیٹ،  نظام آباد، ستھو پلی، سوریا پیٹ، ورنگل۔

 

درخواست کا طریقہ کار: آن لائن

درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ : 4 جنوری 2023

آن لائن درخواست کی آخری تاریخ: جنوری 25

ایڈمٹ کارڈ کا اجراء: 15 فروری

امتحان: 22 فروری تا 28

ویب سائٹ: www.crpf.nic.in

متعلقہ خبریں

Back to top button