ایجوکیشن

متحدہ ضلع میدک کے میناریٹی ریسیڈینشل اسکولس اور کالجوں کے ڈپٹی وارڈنز کےلئے ایک دن کا اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد

میدک4جولائی(اردو لیکس نیوز)(حافظ محمد فصیح الدین میدک) جوائنٹ میدک ضلع کے اقلیتی اسکولوں اور کالجوں کے ڈپٹی وارڈنز کے لیے ایک اورینٹیشن پروگرام آج میناریٹی ریسیڈیشنلکالج برائےگرلز میدک ٹاؤن میں IMSانوائٹری ماڈیول سسٹم کے تحت منعقد ہوا۔

 

جس میں تلنگانہ ریاست کے میناریٹی فینانس ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ وضلع انچارج ضلع میدک جناب محمد نعیم الدین کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ جس میں ڈی ایم ڈبلیو او جیملا نائک، آر ایل سی نرسمہا راؤ، ویجیلنس ٹیمغوث پاشاہ، پربھو وررم ،اسکول پرنسپل شریمتی جئے شری،الگول کالج پرنسپل مسٹر جمیل الدین،نارائن کھیڑ پرنسپل ابراہیم علی،اور متحدہ ضلع میدک کے 25 اسکولوں اور کالجوں کے ڈپٹی وارڈنز نے حصہ لیا۔ ہاسٹلز میں ڈپٹی وارڈنز کو صفائی برقرار رکھنے کا مشورہ دیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ فوڈ پوائزننگ نہ ہو۔

 

انہوں نے کہا کہ آپ جو ریکارڈ رکھیں وہ نہ صرف آف لائن بلکہ آن لائن بھی ہونا چاہیے۔ کالج کی پرنسپل شریمتی آر سریکھا سنتوش نے کہا کہ کالج میں 100 فیصدنتائج لانے والے اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button