نیشنل

سیل فون چارجر نے لے لی 8 ماہ کی بچی کی جان

بنگالورو: سیل فون چارجر کی وجہ سے ایک چھوٹی بچی کی جان چلی گئی۔ یہ واقعہ ریاست کرناٹک میں پیش آیا۔ کاروار سے تعلق رکھنے والے سنتوش اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ رہتے ہیں۔ وہ ریاستتی محکمہ برقی میں عارضی ملازم بتائے گئے ہیں۔

 

 

 

چار شنبہ کی صبح انہوں نے چارجر سے اپنا فون نکال لیا لیکن بورڈ کا سوئچ آف کرنا بھول کر ڈیوٹی پر چلے گئے۔ چارجر کا وائیر نیچے لٹک رہا تھا۔اس دوران ان کی بیٹی سانودیہ جس کی عمر 8 ماہ بتائی گئی ہے چارجر کا پن منہ میں ڈال کر کھیل رہی تھی کہ اچانک برقی شاک لگنے سے اس کی موت ہو گئی۔

 

 

 

بیٹی کی موت کی اطلاع کے ساتھ ہی باپ کا غم سے برا حال ہو گیا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا اسے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ سیل فون کو چارج کرنے کے بعد چارجر کا وائر نیچے لٹکتا ہوا چھوڑ دیتے ہیں اور بورڈ کا سوئچ آف بھی نہیں کرتے جس کے نتیجے میں اس طرح کے حادثات پیش آنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button