نیشنل

گجرات دہشت گردی سازش۔ پکڑے جانے والوں میں حیدرآبادی بھی شامل

نئی دہلی ۔ ایک بڑے انسداد دہشت گردی آپریشن میں گجرات کی اینٹی ٹیررزم اسکواڈ نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ ہندوستان بھر میں دہشت گرد حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

 

 

گرفتار ہونے والے افراد میں ڈاکٹر احمد محی الدین سید، محمد سہیل اور آزاد سلیمان سیفی شامل ہیں جنہیں گجرات کے ادالاج ٹول پلازہ کے قریب اسلحہ فراہم کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق ان گرفتاریوں نے ہندوستان کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر حملے کرنے کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔

 

گجرات اے ٹی ایس کے ڈی آئی جی سنیل جوشی کے مطابق یہ مشتبہ افراد تقریباً ایک سال سے نگرانی میں تھے۔ اے ٹی ایس کو انٹیلی جنس اطلاعات ملی تھیں کہ 35 سالہ ڈاکٹر احمد محی الدین جو حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور احمد آباد جانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

 

 

اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایس نے اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور ادالاج ٹول پلازہ پر اسے روکا اور گرفتار کرلیا۔ اسی دیگر دو افراد کی بھی گرفتاری عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button