جنرل نیوز

بارہ بنکی:کھچڑی بھوج میں پہنچے شیو پال یادو،لوک سبھا انتخابات پر کارکنوں سے کی بات 

بارہ بنکی: (ابوشحمہ انصاری)شہر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ایس پی لیڈر سابق کابینی وزیر شیو پال سنگھ یادو نے ڈاکٹر وکاس یادو کی طرف سے رام سیوک یادو میموریل انٹر کالج کے احاطے میں منعقد کی گئی کھچڑی بھوج میں پہنچ کر پارٹی کے تمام لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کی اور اس میں شامل ہو کر تبادلہ خیال کیا۔ ان کے ساتھ سابق کابینہ وزیر اروند کمار سنگھ گوپ بھی موجود تھے اور انہوں نے کھچڑی بھی کھائی۔اسی سلسلے میں دلیپ گپتا ایڈوکیٹ اور ان کی ٹیم نے مکر سنکرانتی کے تہوار پر کھچڑی بھوج کا اہتمام کیا، جس میں ایس پی لیڈر اور سابق کابینہ وزیر اروند کمار سنگھ گوپ پہنچے اور کھچڑی کا لطف اٹھایا۔اس موقع پر سابق ایم ایل سی راجیش یادو راجو، سابق ایم ایل اے رام گوپال راوت، سابق چیئرمین حفیظ بھارتی، دھیریندر ورما، سریندر سنگھ ورما، اجے ورما ببلو، نسیم کیرتی، فراز قدوائی، حشمت علی گڈو، ہمایوں نعیم خان، ہمانشو یادو، وریندر موریا پردھان، تاج بابا راعین، سنجو گپتا، روی سنگھ، جتن چودھری وغیرہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور کھچڑی کا لطف اٹھایا۔

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button