نیشنل

مسلمانوں کے پاس صلاحیت،طاقت ہے اورانہیں حمایت،مساوی مواقع کی ضرورت ہے: شرد پوار

نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے عروج میں مسلم اقلیتوں کا سب سے بڑا حصہ ہے اور ان کے تعاون کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پوار نے کہا کہ بالی ووڈ کے عروج میں مسلم اقلیتوں نے سب سے زیادہ تعاون کیا ہے اور ہم اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔ وہ ناگپور میں ودربھ مسلم انٹلیکچولز فورم کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے وہ فن ہو، اسکرپٹ یا شاعری ہو، تمام شعبوں میں مسلم اقلیتوں کا سب سے بڑا حصہ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم اقلیتیں ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہیں لیکن انہیں ان کا منصفانہ حصہ نہیں مل رہا ہے اور اس طرف توجہ کی ضرورت ہے۔ این سی پی کے سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کے پاس صلاحیت اور طاقت ہے، لیکن انہیں حمایت اور مساوی مواقع کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button