نیشنل

نیٹ امتحان کے نتائج جاری _ 67 امیدواروں کو ملا قومی سطح پر پہلا رینک ؛ 7 مسلم طلبہ بھی شامل

حیدرآباد _ 5 جون ( اردولیکس) ایم بی بی ایس اور دیگر دیگر انڈر گریجویٹ میڈیکل کورسس میں داخلوں کے لئے منعقدہ نیٹ امتحان کے نتائج جاری ہوگئے۔

 

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے 5 جون کو NEET UG نتیجہ 2024 کا اعلان کیا۔ امتحان کے لیے کل 24,06,079 امیدواروں نے رجسٹر کیا، جن میں سے 23,33,297 نے شرکت کی۔

 

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے 5 مئی 2024 (اتوار) کو 24 لاکھ سے زیادہ امیدواروں کے لیے قومی اہلیت کے ساتھ داخلہ ٹیسٹ (UG) کا انعقاد کیا۔ یہ امتحان ہندوستان کے 571 شہروں میں پھیلے ہوئے 4,750 مراکز میں 13 زبانوں میں منعقد کیا گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال NEET UG میں ریکارڈ توڑ 67 طلباء نے ٹاپ کیا، سبھی نے 99.997129 کا پرسنٹائل اسکور کیا

قومی سطح پر 67 امیدواروں کو 720 میں 720 اسکور کرنے پر قومی سطح پر مشترکہ طور پر پہلا رینک دیا گیا۔ ان 67 امیدواروں میں 7 مسلم امیدوار بھی شامل ہیں جن میں 4 لڑکیاں اور 3 لڑکے شامل ہیں جن کی تفصیلات اس طرح ہیں

 

سید عارفین یوسف ایم ( تمل ناڈو ) ، مزین منصور ( بہار)، چاند ملک ( تریپورہ) ،کہکشاں پروین ( جھارکھنڈ) ، عمائمہ ملباری  ( مہاراشٹر) ،  آمنہ عارف کڑی والا( مہاراشٹر) ، ارم قاضی (راجستھان)

اردو میڈیم کی طالبہ آمنہ عارف کڑی والا کی شاندار مظاہرہ

پہلا رینک حاصل کرنے والے 7 مسلم طلبہ میں مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والی طالبہ  آمنہ عارف کڑی والا کی ابتدائی تعلیم اردو میڈیم میں ہوئی ہے

مدنی ہائی اسکول جوگیشوری کی آمنہ عارف کڑی والا، جس نے اردو میڈیم اسکول میں تعلیم حاصل کی تھی، نیٹ میں 720 میں سے 720 نمبر حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ وہ مشترکہ ٹاپر ہے،

آمنہ نے اردو میڈیم اسکول مدنی ہائی اسکول جوگیشوری سے ایس ایس سی مکمل کیا اور ایکسلنٹ ماسٹر اکیڈمی جوگیشوری میں داخلہ لیا۔معمولی پس منظر سے آنے اور اردو میڈیم اسکول میں پڑھنے کے باوجود، اس نے NEET UG 2024 کے امتحان میں آل انڈیا رینک 1 حاصل کرنے کے لیے غیر معمولی لگن اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button