جنرل نیوز

تلنگانہ کے اردو میڈیم ہائی اسکولس میں تمام مضامین کےاردو اسکول اسٹنٹس اساتذہ تقررات عمل میں لانے رکن کونسل کویتا سے نمائندگی

ریاست کے اردو میڈیم ہائی اسکول پر تمام مضامین کےاردو اسکول اسٹنٹس اساتذہ تقررات عمل میں لانے و اردو میڈیم پرائمری اسکولس کے ایل ایف ایل ہیڈ ماسٹر س کو ترقی دینے کے لئے رکن کونسل محترمہ کے کویتا کو مشیر اعلیٰ ٹی ایس میسا وضلع اقلیتی سیل بی آریس پارٹی نوید اقبال کی یادداشت 

 

نظام آباد 7 فروری (اردو لیکس) حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست میں اساتذہ کے تبادلوں و ترقیوں کا عمل جاری ہے تاہم ریاست سرکاری ہائی اسکول میں جہاں طلباء و طالبات کی ایک کثیر تعداد اردو ذریعہ تعلیم حاصل کررہے ہیں ان ہائی اسکول میں تدریس کے لئے مختلف مضامین کے اساتذہ موجود نہیں ہے اس اہم‌ مسلہ کی جانب توجہ منبدول کروانے کے لئے مشیر اعلیٰ تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز ایمپلائز اسوسی ایشن و صدر ضلع اقلیتی سیل بی آریس پارٹی نظام آباد نوید اقبال نے رکن کونسل کے کویتا سے ملاقات کرتے ہوئے مشترکہ نمایندگی کی اور اس ضمن میں ایک تفصیلی یاداشت پیش کی

 

ٹی ایس میسا ریاستی مشیر اعلیٰ نوید اقبال ، محمد فا روق ریاستی صدر ، ورکنگ صدر ریاض احمد خان، محمد توفیق رضا ریاستی جنرل سیکریٹری ، ڈاکٹر ‌ایم اے نعیم، محمد خواجہ معین الدین ضلعی صدر ٹی ایس میسا نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاریہ سال ریاست میں اساتذہ کے ترقی و تبادلہ عمل لائے جارہے ہیں ریاست میں واقع سرکاری ہائی اسکول اردو میڈیم پر مخلوعہ جائیدادوں پر تمام مضامین کے اسکول اسسٹنٹس اساتذہ کے تقررات عمل میں لانے اور اردو میڈیم پرائمری اسکولس کے ایل ایف ایل ہیڈ ماسٹر س کو ترقی دینے کا مطالبہ کیا اس یادداشت میں بتایا گیا کہ اردو میڈیم ہائی اسکولس پر مختلف مضامین کے اساتذہ کی قلت کے پیش نظر ضلع محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر پرائمری اسکولس کے یس جی ٹیز (SGT ) اساتذہ کو ڈیپوٹیشن کے ذریعہ ہائی اسکولس پر بھیجا گیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پرائمری اسکولس کے طلباء و طالبات کی تعلیم پر منفی اثر پڑا ہے اسکول اسٹنٹس کے پوسٹس کو روسٹر سسٹم کی تحت لایا جائے یا راست تقررات کا نام لیکر ترقیاں روک دی جائیں تو نتیجہ اب بھی یہ ہوگا کہ ہائی اسکولس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعلیم متاثر ہوگی حکومت تلنگانہ و محکمہ تعلیم کے عہدیداروں بالخصوص ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اردو میڈیم ہائی اسکولس میں ترقی و تبادلہ کے وقت طلباء کے مفاد کو مد نظر رکھیں کوشش کی جائے کہ اسکول اسسٹنٹس کا کوئی عہدہ مخلوعہ نہ رہ جائے ۔

 

اس یاداشت میں ٹی ایس میسا کے قائدین نے کہا کہ اردو میڈیم ہائی اسکول میں اسکول اسسٹنٹس کی سینکڑوں جائدادیں مخلوعہ ہیں حکومت کو چاہیے کہ اردو میڈیم ہائی اسکولس و اپر پرائمری اسکولس میں مختلف مضامین کے اساتذہ (اسکول اسسٹنٹس) کا ترقی کے ذریعہ ثقرر کرے شہر حیدرآباد اور تلنگانہ اضلاع میں کئ بڑے بڑے اردو ذریعہ تعلیم کے سرکاری ہائی اسکولس میں مختلف مضامین کے اساتذہ موجود نہیں ہے علاوہ ازیں اردو میڈیم پرائمری اسکولس پر خدمات انجام دینے والے ایل ایف ایل ہیڈماسٹر س کو ترقی دینے کے لئے بھی ایک علیحدہ یاداشت پیش کی گئی رکن کونسل محترمہ کے کویتا نے مشیر اعلیٰ ٹی ایس میسا و صدرِ ضلع اقلیتی سل بی آر ایس پارٹی نظام آباد کو اسبات کا تیقن دیا کہ وہ محکمہ تعلیماتِ کے عہدیداروں سے اس خصوص میں بات چیت کرتے ہوئے ان کی جانب سے پیش کی گئی اس یاداشت پر عمل آوری کو یقینی بنانے کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button