جرائم و حادثات

برے کام سے روکنے پر بیوی نے کردیا شوہرکا قتل۔ حیدرآباد میں واردات

File photo

حیدرآباد: حیدرآباد کے جیڈی میٹلہ علاقہ میں ایک خاتون نے اپنی سہیلی کے ساتھ ملکرشوہرکا قتل کردیا۔ شاہ پورنگرسنجئے گاندھی نگرکے رہنے والے 28 سالہ سریش اور25 سالہ رینوکا شوہربیوی بتائے گئے ہیں۔ شوہرپیشہ سے آٹوڈرائیورتھا جبکہ خاتون جسم فروشی کیا کرتی تھی۔ اس بات کا پتہ چلنے پرشوہربیوی کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے اوروہ اپنی بیوی کو برا کام کرنے سے روک رہا تھا۔ اسی دوران بیوی نے اپنے شوہرکوقتل کردینے کا منصوبہ بنایا۔ اتوارکی رات رینوکا نے خود بھی شراب پی اورشوہرکو بھی شراب پلائی اس کے بعد اپنی سہیلی دیوی کی مدد سے اوڑھنی کی مدد سے اپنے شوہرکا گلا گلا گھونٹ کرقتل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button