نیشنل

اترپردیش:بی جے پی لیڈر کا سر عام فائرنگ کر کے قتل

نئی دہلی:ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کے ایک لیڈر کو سر عام فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔یہ واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق مراد آباد علاقے میں بی جے پی لیڈر انوج چودھری اپنے بھائی کے ساتھ واکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تین حملہ آور موٹر سائیکل پر وہاں پہنچے اور بی‌جے پی لیڈر پر پیچھے سے فائرنگ کر دی گئی۔

 

 

جیسے ہی بی جے پی لیڈر گولی لگتے ہی نیچے گر پڑے ان پر مزید دو راؤنڈ فائر کیے گئے۔ زخمی حالت میں بی جے پی لیڈر کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دیا۔ فائرنگ کے اس واقعہ کے مناظر سی سی ٹی وی میں قید ہو گئے۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

 

 

قتل کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی جبکہ مقتول بی جے پی لیڈر کے ارکان خاندان نے اسے سیاسی قتل قرار دیا ہے۔ اتر پردیش کی سیاست میں سرگرم انوج چودھری نے سابق میں سنبھل پولیس اسٹیشن میں اپنی جان کو خطرہ لاحق ہونے کی شکایت درج کروائی تھی۔ بعد ازاں انہیں سیکورٹی فراہم کی گئی تھی، مخالفین سے معاملہ فہمی کے بعد انہوں نے سیکورٹی واپس کردی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button