جنرل نیوز

اقوام کی مادری زبان ہی ان کے تہذیب کی پہچان۔ اردو زبان ہر ایک ہندوستانی کی زبان۔ عادل آباد کے سینئر اردو صحافی محمد حمیداللہ انور۔  

آصف آباد 16 فروری (اعتماد نیوز رپورٹر)متحدہ ضلع عادل آباد کےسینئر اردو صحافی (روزنامہ رہنماۓ دکن) محمد حمید اللہ انور کی آصف آباد کے آمد کے موقع پر آصف آباد ضلع ٹی۔یو۔ڈبلیو۔جے(آئی۔جے۔یو) کے صدر اور آصف آباد کے سینئر اردو صحافی سید سوجر(سفیان) نے ان کی شالپوشی کی۔ اور حالات حاضرہ اور اردو کی ترقی وترویج کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔محمد حمیداللہ انور جو کہ اردو صحافت میں پچیس سال سے زائد کے تجربہ کار صحافی ہے نے کہاکہ اردو کی ترقی کے لئے تمام اردو صحافیوں کو متحد ہوکر جد وجہد کرنا ضروری ہے۔اردو کسی ایک فرقہ یا طبقہ کی زبان نہیں بلکہ یہ ہر ایک ہندوستانی کی زبان ہے۔

 

جس کی بھی مادری زبان اردو ہے اس کے لیۓ ضروری ہے کہ وہ اپنی مادری زبان کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے میں ہمیشہ کوشاں رہے۔چونکہ زبان ہی تہذیب کو پروان چڑھانے میں اہم کردار نبھاتی ہے اور تہذیب قوموں کی پہچان ہے۔بعد ازاں محمد حمید اللہ انور نے (TUWJ-IJU) Telangana state Union of Working Journalist ضلع آصف آباد کے صدر عبدالرحمٰن کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر آصف آباد کے سینئر اردو صحافی سید سوجر، بی۔آر ایس پارٹی کے نوجوان قاید و ایم۔ایم فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد احمد اور روزنامہ رہنماۓ دکن کے صحافی عون بن علی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button