انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلم نوجوان سے شادی کرلی

ممبئی _ 16 فروری ( اردولیکس ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک مسلم نوجوان سے شادی کر لی۔ انھوں نے سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ سماج وادی یوجن سبھا کے مہاراشٹر کے ریاستی صدر فہد احمد کے ساتھ کورٹ میرج کی ہے۔ سوارا کی شادی 6 جنوری کو ہوئی تھی، لیکن انہوں نے اس کا باضابطہ اعلان آج سوشل میڈیا پر کیا۔ انہوں نے 2 منٹ 5 سیکنڈ کی ویڈیو پوسٹ کرکے اپنی محبت کی کہانی بھی بیان کی۔

 

سوارا بھاسکر نے کچھ دن پہلے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ایک نوجوان کی بانہوں میں سر لیے بیٹھی تھیں۔ اس تصویر کے ساتھ نوجوان کو اجنبی لڑکے کا نام دے کر لکھا کہ شاید یہ محبت ہے۔ اس وقت یہ واضح نہیں ہوا تھا کہ سوارا بھاسکر کے ساتھ یہ اجنبی نوجوان  کون ہے۔ تاہم اب لگتا ہے کہ وہ کوئی اور نہیں بلکہ فہد احمد تھا۔

 

2 فروری کو سوارا نے فہد کے ساتھ اپنی تصویر ٹویٹ کی اور لکھا – سالگرہ مبارک ہو فہد میاں! بھائی کا اعتماد برقرار رہنا چاہیے۔ خوش رہو، آباد رہو.. تم بوڑھے ہو رہے ہو، اب شادی کر لو!

 

چند سال قبل سوارا بھاسکر اور  رائٹر ہمانشو کے افیر کے بارے میں میڈیا میں کافی چرچہ تھا ۔ دونوں کی ملاقات فلم ’رانجھنا‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ تقریباً پانچ سال تک ڈیٹنگ کے بعد 2019 میں ان کے بریک اپ کی خبریں آئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button