نیشنل

8 کروڑ روپے نقد ضبط۔ حیدرآباد سے گنٹور رقم کی منتقلی کا انکشاف۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ ریاست آندھرا پردیش میں گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران پولیس نے 8 کروڑ 40 لاکھ روپے نقدی ضبط کر لی۔ عہدیداروں کے مطابق این ٹی آر ڈسٹرکٹ میں جگیا پیٹ منڈل کے پاس قائم کردہ چیک پوسٹ سے ایک لاری گزر رہی تھی

 

جس میں پائپوں کا لوڈ تھا۔ لاری کو روک کر تلاشی لی گئی جس میں سے آٹھ کروڑ 40 لاکھ روپے نقد رقم برآمد ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ لاری میدک سے آندھر پردیش جا رہی تھی۔ یہ کاروائی کل رات دیر گئے انجام دی گئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ رقم حیدرآباد سے گنٹور منتقل کی جا رہی تھی۔ پولیس نے رقم منتقل کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا

 

اور رقم ضبط کر لی گئی۔واضح رہے کہ ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اور بڑے پیمانے پر گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button