نیشنل

بریکنگ نیوز ۔بلقیس بانو کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کردی

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے گجرات فسادات کی شکار بلقیس بانو کی جانب سے مئی 2022 کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں گجرات حکومت سے اجتماعی عصمت ریزی کیس کے 11 مجرموں کی سزا میں معافی پر غور کرنے کی خواہش کی گئی تھی۔

بلقیس بانو نے عصمت ریزی اور خاندان کے سات افراد کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیاتھا۔بلقیس کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ 11مجرموں کو جیل سے رہا نہیں کیا جا سکتا تھا۔

واضح رہے کہ مئی 2022 میں جسٹس اجے رستوگی اور وکرم ناتھ پر مشتمل بنچ نے فیصلہ دیا تھا کہ گجرات حکومت کے پاس معافی کی درخواست پر غور کرنے کا اختیار ہے کیونکہ یہ جرم گجرات میں ہوا تھا۔ بنچ نے گجرات حکومت کو مزید ہدایت دی تھی کہ 1992 کی معافی کی پالیسی کے مطابق درخواست پر دو ماہ کی مدت کے اندر فیصلہ کرے۔ گجرات ہائی کورٹ نے پہلے کہا تھا کہ معافی پر ریاست مہاراشٹر کو غور کرنا چاہئے کیونکہ گجرات سے منتقلی پر مقدمہ ممبئی منتقل ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button