انٹر نیشنل

مٹی کے تودے گرنے سے دو بسیں ندی میں بہہ گئیں _ 63 افراد لاپتہ

حیدرآباد _ 12 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) نیپال میں مدن-آشرت ہائی وے پر جمعہ کی علی الصبح مٹی کا تودہ گرنے سے 63 افراد کو لے جانے والی دو بسیں دریائے ترشولی میں بہہ گئیں۔ یہ واقعہ کھٹمنڈو جانے والی دو بسیں اینجل بس اور گنپتی ڈیلکس کے ساتھ علاقے میں شدید بارش کے درمیان صبح 3:30 بجے کے قریب پیش آیا۔

 

چتوان کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر اندر دیو یادو نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ بسیں جب ہائی وے پر سے گزر رہی تھیں اسی وقت مٹی کے تودے گرنے لگے جس سے سڑک سے گزرنے والی بسیں دریا میں گر گئیں۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں بسوں میں ڈرائیور سمیت کل 63 افراد سوار تھے۔ صبح ساڑھے تین بجے کے قریب مٹی کے تودے گرنے کے واقعہ نے بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہم جائے حادثہ پر موجود ہیں اور تلاشی مہم جاری ہے۔ مسلسل بارش لاپتہ بسوں کی تلاش کی ہماری کوششوں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل پراچندا نے تمام سرکاری ایجنسیوں کو مسافروں کی تلاش اور ریسکیو کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button